Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گھر بیٹھے موبائل فون سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی نئی ایپلیکیشن

By Akhtar Rasool
مارچ 24, 2023 2 Min Read
0

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

سرکار خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آ گیا ہے، کیونکہ نادرا کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ترین ’پاک آئی ڈی‘ نامی موبائل ایپ کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستوں کے لئے تمام تر کارروائی موبائل فون پر ہی مکمل کر سکتے ہیں، بلکہ شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں

نئی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات کے حوالے سے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بایومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے

انہوں نے کہا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں شامل سہولیات کی بدولت آپ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں، مثلاً ضروری دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، تصویر اور فنگرپرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کر سکتے ہیں

طارق ملک نے کہا کہ یہ جدت آمیز اقدام خدمات میں بہتری کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کے لیے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی جس کی بدولت قبل ازیں پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے ایک سے زیادہ بایومیٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری میں ’کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس ایپ میں دیے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آرا سے ضرور آگاہ کریں۔

Tags:

breaking newsdaily pakistane nadra pakistangeo news pakistanhow to make frcnadra pak idnadra pak id appnadra pak id faqsnadra pak id loginnadra pakistanpakpak cnicpak idpak id andriod apppak id mobile apppak id nadrapak identitypak identity apppak identity cardpakidPakistanPakistan Govtpakistan id cardpakistan nadrapakistan newspakistan news livepakistani cnicpakistani id
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ کا کمپیوٹرز کے لیے نیا ورژن متعارف، گروپ کالنگ فیچرز میں اضافہ

Next

لندن کا ’وائٹ ہاؤس‘: دنیا کی مہنگی ترین حویلی برائے فروخت۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme