Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لندن کا ’وائٹ ہاؤس‘: دنیا کی مہنگی ترین حویلی برائے فروخت۔۔

By Akhtar Rasool
مارچ 24, 2023 3 Min Read
0

دنیا کی سب سے قیمتی حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے، جس کی قیمت 30 کروڑ ڈالر ہے، جو پاکستانی روپوں میں 84 ارب 90 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے

29 ہزار مربع فٹ پر محیط اس محل نما حویلی کا نام ’دی ہولم مینشن‘ ہے، جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ’ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں چالیس بیڈروم، آٹھ گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے

ہولم منور جارجیائی اسٹیٹ ڈویلپر جیمز برٹن نے 1818 میں تعمیر کیا تھا اور اس کے بعد مالکان تبدیل ہوتے رہے

پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا، جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980ع تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی، جو اب پچاسی ارب تک جا پہنچی ہے

40 بیڈ رومز پر مشتمل یہ حویلی لندن کے قلب کے قریب واقع ریجنٹ پارک میں 1.6 ایکڑ اراضی پر واقع ہے اور اگر اسے ڈیمانڈ کے مطابق قیمت پر فروخت کیا جائے تو یہ برطانیہ اور ممکنہ طور پر دنیا میں فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی جائیداد ہوگی

لگژری میگزین روب کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں کہیں بھی فروخت کے لیے درج یہ سب سے مہنگا مکان ہے۔ اس مینشن کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے، یہ ریکارڈ نیویارک کے سینٹرل پارک ٹاور میں تین منزلہ پینٹ ہاؤس کے پاس تھا، جو ستمبر میں 250 ملین ڈالر میں مارکیٹ میں آیا تھا

اگرچہ اٹلی میں روم ویلا اس سے بھی مہنگا ہے، جس کی قیمت 54 کروڑ ڈالر ہے لیکن اس کے زائد قیمت ہونے کی وجہ وہاں لگی تاریخی پینٹنگ ہے۔ اگر محض عمارت کا ذکر کیا جائے تو ’دی ہولم‘ سب سے آگے ہے

اب تک برطانیہ میں سب سے مہنگی حویلی کا ریکارڈ لندن کے ہائیڈ پارک میں 2.8 رٹ لینڈ گیٹ عمارت کے پاس تھا، جسے 2020 میں 23.2 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا

ایوننگ اسٹینڈرڈ سے بات کرتے ہوئے ایک گمنام ذریعے نے مینشن کو ’ریجنٹ پارک میں وائٹ ہاؤس‘ کہا اور عمارت کے اگلے حصے اور بڑے پیمانے کا موازنہ واشنگٹن ڈی سی کی تاریخی عمارت سے کیا

بلومبرگ کے مطابق 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں لندن کے مہنگے ترین مکانات کے خریداروں میں سے 48 فیصد غیر برطانوی تھے

ہولم برٹن خاندان کی لندن رہائش گاہ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس خاندان کے سرپرست جارجیائی پراپرٹی ڈویلپر جیمز برٹن تھے، جنہوں نے ریجنٹ پارک کے ساتھ ساتھ لندن کے مختلف دیگر حصوں میں کئی مکانات کی تعمیر اور مالی اعانت کی

ان کے بیٹے ڈیسیمس برٹن بھی جارجیائی لندن کی ایک اہم شخصیت تھے کیونکہ وہ ریجنٹ پارک کی بہت سی تعمیرات کے ساتھ لندن چڑیا گھر، ویلنگٹن آرک، کارلٹن ٹیرس اور لندن کے اندر اور باہر کئی دیگر عمارتوں کے کچھ حصوں کے معمار تھے۔ انہیں ریجنٹ پارک کے مجموعی ڈیزائن کے ذمہ دار معمار جان نیش نے تربیت دی تھی۔ ڈیسیمس نے 18 سال کی کم عمری میں اپنے خاندانی گھر، دی ہولم کو بھی ڈیزائن کیا۔

Tags:

a girl lost a familya little girl left without a familybarry bradfordbradforddays of our livesdolly parton factsdolly parton infoExpensiveFamousfamous actressesfamous celebsfamous gravesfamous gravesitesgraham nortonhalal food bradfordmansionmark bradfordmost expensivemost expensive homemost expensive home for sale in the usmost expensive home in the worldmost expensive homesmost expensive homes in the worldmost expensive housemost expensive house in the worldmost expensive housesmost expensive houses in the worldmost expensive mansionsmost expensive things in the worldsheree burtonsteve burton general hospitalsteve burton makes big reveal - days of our lives newsstory of hero dadstory of kindnessthe real hair of dolly partontop 10 most expensivetop 10 most expensive houses in the worldtop 10 most expensive houses in the world 2020
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گھر بیٹھے موبائل فون سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی نئی ایپلیکیشن

Next

نواز شریف نے عمران خان کو دہشت گرد قرار دے دیا، ”بھرپور کارروائی کی جائے“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme