Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کیا حمل کے دوران واقعی ناک پھول جاتی ہے؟

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2023 2 Min Read
0

ان دنوں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر والدین ایک ایسی جسمانی تبدیلی کی طرف توجہ مبذول کرا رہے ہیں، جس کا انہیں دورانِ حمل ہونے کا اندازہ نہیں تھا، جس میں ناک کا سوجنا بھی شامل ہے

ان ویڈیوز میں حمل سے پہلے اور دوران کا موزانہ بھی ہے۔ ماضی میں ٹک ٹاک پر، ہیش ٹیگ #PregnancyNose کو سولہ ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں

ایک صارف ’دا گرل ود دا لسٹ‘ حمل کے دوران ہونے والی بظاہر اثر انداز نہ ہونے والی معمولی تبدیلیوں کا بھی ریکارڈ رکھتی ہیں

واضح رہے کہ حمل کے دوران کچھ خواتین کی ناک ’پھول‘ جاتی ہے اور معمول سے ’بڑی‘ دکھائی دیتی ہے

دراصل حمل بہت کم وقت میں جسم میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے۔ ان میں سے کچھ تبدیلیاں، جیسے ابھرے ہوئے پیٹ، کی خوشی منائی جاتی ہے اور چہرے پر حمل کے بعد ’چمک‘ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، لیکن دیگر تبدیلیوں کو اس قدر خوش آئند نہیں سمجھا جاتا

حال ہی میں کچھ خواتین سوشل میڈیا پر حمل سے پہلے اور دوران ناک کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ ’حمل ناک‘ کہلانے والی یہ تبدیلی یہ ظاہر کرتی ہے کہ حمل کے دوران کچھ خواتین کی ناک کس طرح پھولتی اور شکل بدلتی ہے

ایک اور صارف کیلی مارٹینیز نے پوسٹ کی۔ ’سلی موم09‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ صارف نے ایسی ہی ایک اپنی وڈیو شیئر کی

تاہم، ڈاکٹر شینن ایم کلارک، جو کہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میڈیکل برانچ گیلوسٹن میں زچگی کے شعبے کی پروفیسر ہیں اور ان کے پاس تقریباً پانچ لاکھ فالورز کے ساتھ ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ہے، نے کہا کہ یہ علامت غیر معمولی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود حمل کی ناک کے تجربے سے گزر چکی ہیں

ان کا کہنا تھا ”ایسا نہیں کہ یہ حالت عام نہیں ہے، کیونکہ لوگوں کے ہارمون کی سطح مختلف ہوتی ہے اور ہر شخص ان تبدیلیوں پر مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے، اور یہ تبدیلی کچھ خواتین میں زیادہ نمایاں ہوسکتی ہے“

ان کے مطابق ”اگرچہ حمل کی ناک بذات خود نقصان دہ نہیں ہے، لیکن اگر پیدائش کے بیس ہفتوں بعد چہرے اور ہاتھوں کی سوجن ٹھیک نہیں ہوتی اور اس کے ساتھ دیگر علامات جیسے دھندلا پن اور سر درد بھی ہوتا ہے، تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے“

اس عارضی سوجن کی وجہ حمل کے دوران ہونے والے ہارمون کی سطح میں نمایاں اضافہ ہے، خاص طور پر جسم کے تمام بافتوں میں خون کی نالیوں کو آرام دینے والے ایسٹروجن میں اضافے کی وجہ سے۔ دراصل اس ہارمونل تبدیلی کی وجہ سے ناک کے ٹشوز میں زیادہ خون داخل ہوتا ہے اور ناک پھیلنے اور شکل بدلنے سے بڑی نظر آتی ہے

کلارک نے متنبہ کیا کہ اگرچہ حمل کی ناک جیسی شرائط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہمیشہ منفی نہیں ہوتا، لیکن انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھتے ہیں، اسے فوراً قبول کرنے کی بجائے تحقیق کریں اور کچھ شکوک و شبہات کے ساتھ اسے پرکھیں۔

Tags:

leg cramps during pregnancyleg swelling during pregnancynosenose jobPregnancysecond trimester pregnancysinusitis during pregnancy australiasinusitis during pregnancy causessinusitis during pregnancy icd 10sinusitis during pregnancy nhssinusitis during pregnancy treatmentswollen lymph nodesswollen lymph nodes hindi meaningswollen lymph nodes in groinswollen lymph nodes meaningswollen lymph nodes treatmenttrimester of pregnancy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: ”حفاظتی سامان تو دور کی بات، فائر فائٹر نے ٹی شرٹ بھی جیب سے خریدی تھی!!“

Next

بھارتی نصابی کتب سے اب گاندھی کے ہم رکاب اور پہلے وزیرِ تعلیم مولانا آزاد کا ذکر بھی غائب!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme