Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بلڈ پریشر پر کنٹرول کر کے ’ڈیمینشیا‘ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

By Akhtar Rasool
مئی 4, 2023 2 Min Read
0

یوں تو بلڈ پریشر کے بڑھ جانے کے شدید نقصانات کے بارے میں ہم جانتے ہی ہیں لیکن اب ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر کا تعلق دماغی تنزلی کا سبب بننے والی بیماری ڈیمینشیا سے بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق فشار خون کو کنٹرول کرنے سے ڈیمینشیا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

’ڈیمینشیا‘ دراصل دماغی اور ذہنی بیماریوں کا ایک مجموعہ ہے، جس میں یادداشت متاثر ہونے سمیت بولنے اور سننے میں بھی مسائل ہوتے ہیں، جب کہ اس کے ذہنی اثرات کے حوالے سے بھی انتہائی منفی اثرات ہوتے ہیں

عام طور پر یہ بیماری زائد العمر افراد کو ہوتی ہے اور اس کے ہونے کی کوئی مستند وجہ نہیں، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر بھی اس کے ہونے کا ایک سبب ہے

اسی حوالے سے امریکا کی ’یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنسز‘ کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے

طبی جریدے ’جاما نیٹ ورک‘ میں شائع ایک طبی تحقیق کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے لیے چار سو اٹھاون رضاکاروں پر چار سال تک تحقیق کی۔ ریسرچ کا حصہ رہنے والے افراد کی عمریں پچاس سال تھیں

تحقیق کا حصہ رہنے والے تمام افراد اگرچہ بلڈ پریشر کے مریض تھے، تاہم ان میں شوگر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی اور انہیں کبھی فالج کا دورہ بھی نہیں پڑا تھا

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا، جس میں سے ایک گروپ کے رضاکاروں کا بلڈ پریشر کم کرنے کے باضابطہ علاج کیا گیا اور انتہائی نگرانی اور سختی سے انہیں ادوایات لینے کا کہا گیا

دوسرے گروپ کے رضاکاروں کو نگرانی اور سختی کے بغیر اپنی مرضی سے ادویات لینے کی ہدایات کی گئیں اور پھر ماہرین نے تمام رضاکاروں کا چار سال بعد دوبارہ جائزہ لیا اور ان کے طبی ٹیسٹس بھی کیے گئے

ماہرین نے نتائج سے اخذ کیا کہ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لیے انتہائی نگرانی اور سختی سے ادویات لینے والے افراد میں دماغی تنزلی کی علامات بہتر ہوئیں اور وہ ذہنی طور پر متحرک دکھائی دیے

ان کے مقابلے بلڈ پریشر کی ادویات کو سختی اور پابندی سے نہ کھانے والے افراد کے دماغ کے ان حصوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں جو یادداشت سمیت جذبات کو کنٹرول کرتا ہے

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر سے دماغ کے ’وائٹ میٹر‘ کہلانے والے حصے میں تبدیلیاں ہوتی ہیں اور وہاں خون کی مناسب انداز میں ترسیل نہیں ہوپاتی، جس وجہ سے ڈیمینشیا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

ماہرین نے تجویز دی کہ دماغی تنزلی سے بچنے اور صحت مند رہنے کے لیے افراد کو اپنا بلڈ پریشر 80/120 تک محدود رکھنا چاہیے اور اس سے زائد بلڈ پریشر پر ڈاکٹرز سے رجوع کرنا چاہیے

ماہرین کے مطابق 90/130 تک بلڈ پریشر اسٹیج ون جب کہ 100/140 اسٹیج ٹو کا بلڈ پریشر کہلاتا ہے اور 120/180 سے زائد بلڈ پریشر خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

Tags:

Blood Pressureblood pressure (dimension)blood pressure and dementia new datablood pressure controlblood pressure dementiaDementiadementia preventionhigh blood pressurehigh blood pressure and demeniahigh blood pressure innovationhigh blood pressure medicinehigh blood pressure newhigh blood pressure newshigh blood pressure opinionhigh blood pressure technologyhow can you prevent dementia from progressing?hypertension blood pressure
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا ہالی وڈ اسکرپٹ رائٹرز کی قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال ہے؟

Next

وہ کھانے، جو ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme