حسین وجوان نظر آنے کی خواہش ہر شخص کی ہوتی ہے، لیکن بہت سے لوگ اپنے چہرے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ’خوبصورت بننے‘ کے لیے کاسمیٹک سرجری تک کروا لیتے ہیں
کاسمیٹک سرجری کروانا کچھ لوگوں کی جیب پر بھاری پڑتا ہے، اور جو لوگ اس کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے وہ گھر بیٹھے سستے طریقے ڈھونڈتے ہیں
کیا آپ جانتے ہیں کیا آپ کے لمبے عرصے تک جوان نظر آنے کی خواہش کو ’فیس یوگا‘ پورا کر سکتا ہے۔ یہ دراصل چہرے کی اکسرسائز ہے، جو چہرے کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے
جس طرح انسان جسم کی ورزش کرتا ہے تو جسمانی صحت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ورزش کرنے سے جسم کے مسلز کو آرام پہنچتا ہے، اسی طرح چہرے کی ورزش یا فیس یوگا بھی انتہائی ضروری ہے
دراصل جب ہمارا چہرہ ایک ہی حالت میں رہتا ہے تو اس کے عضلات سخت ہو جاتے ہیں اور جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں، لیکن جب ہم ان عضلات کو آرام دیتے ہیں تو جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے
فیس یوگا یا چہرے کی ورزش کا اصل ہدف چہرے کے مسلز کی حرکت اور چہرے کے تاثرات ہوتے ہیں. جسم کے دیگر مسلز کی طرح چہرے کے مسلز کا بھی متواتر استعمال نہ ہونے کے باعث وہ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں
ماتھے پر پڑنے والے بل عام طور پر انداز گفتگو سے متعلق ہوتے ہیں، جو بات چیت کرتے وقت بھنووں کو اوپر کی طرف اٹھانے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ چہرے کی یوگا ایکسرسائز کے ذریعے مسلز کو ٹائٹ اور اسکن ٹون کو بہتر کیا جا سکتا ہے. فیس یوگا خون کی روانی کو تیز کر کے اور آکسیجن کو چہرے کے خلیات اور ٹشورلز تک پہنچا کر رنگت میں نکھار اور چہرے پر چمک پیدا کرتا ہے
طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق چہرے کا مساج یا یوگا کرنے سے چہرے کی بناوٹ اور ساخت میں بہتری، چہرے کی دمک اور خدوخال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، اس سے عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے والی جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہے
یہ تکنیک تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد کیلئے آپ کے چہرے کے مسلز (muscles) کو آرام دینے کیلئے بنائی گئی ہے
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیس یوگا (face yoga) چہرے کے نقوش کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے
فیس یوگا قدرتی اور کاسمیٹک سرجری کرنے کا متبادل آپشن ہے، جس سے دیرپا نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، اس میں گردن، کندھوں اور چہرے پر مختلف قسم کے مساج کا استعمال کیا جاتا ہے
تحقیق کے مطابق فیس یوگا گال اور چہرے کے مسلز کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کی ساخت کو بھی بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، یہی نہیں اس سے انسان کم عمر نظر آ سکتا ہے ل
فیس یوگا کی بانی ڈینیئل کولنز بتاتی ہیں کہ فیس یوگا میں چہرے کا مساج اور ایکیوپریشر تکنیک کی مشقیں شامل ہیں
انہوں نے ساتھ ہی انسانی صحت کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا
ان کا کہنا تھا کہ فیس یوگا کرنے کےساتھ بہتر نیند، صحت بخش غذائیں اور تناؤ میں کمی بھی انتہائی ضروری ہے، کیونک جب اپ خود کی دیکھ بھال کریں گے اس کے نتائج آپ کے چہرے پر نظر آئیں گے
فیس یوگا کی بانی ڈینیئل کولنز بتاتی ہیں کہ فیس یوگا کرنے سے چہرے کی جد صحت مند اور پرکشش رہتی ہے
انہوں نے بتایا کہ فیس یوگا جھریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، چہرے کا مساج کرنے سے خون کی روانی میں بہتری اور تناؤ میں کمی آتی ہے، یہی نہیں بلکہ سردرد میں روکنے، اور نیند میں بہتری میں انتہائی مددگار ہے
یہ آکسیجن کو چہرے کے خلیوں اور ٹشوز تک بآسانی پہنچا دیتا ہے، جس سے چہرے کی دمک اور رنگت میں نکھار آتا ہے
2018 میں ایک تحقیق کی گئی، جس میں درمیانی عمر کی خواتین میں چہرے کی جھریوں کو کم کرنے سے متعلق بتیس عدد مشقیں بتائی گئیں
خواتین کو پہلے آٹھ ہفتوں تک روزانہ تیس منٹ تک چہرے کا مساج کرنے اور فیس یوگا کرنے کا کہا گیا
نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر خواتین فیس یوگا اور مساج کے نتائج سے مطمئن تھیں اور چہرے پر واضح فرق محسوس کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ فیس کے نقوش میں بہتری آئی ہے
تاہم رپورٹ کے مطابق سائندانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں مزید معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
فییس یوگا کرنے کا طریقہ
چہرے کی ورزش: فیس یوگا کرنے سے قبل اپنے ہاتھ اچھی طرح صاف کرلیں، ہتھیلی پر سیرم (SERUM) یا کلینزنگ بام (cleansing balm) لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے دائیں گال کو بائیں طرف کھینچیں، اور اس کو ہر دس سیکنڈ بعد دہرائیں
اس ورزش کو دن میں تین سے پانچ مرتبہ کرنے سے آپ کے گال اوپر اٹھنا شروع ہو جائیں گے
آنکھوں کے گرد جھریوں کی ورزش: آنکھوں کی گرد جھریوں کو غائب کرنے کے لیے اپنے کندھے پیچھے کر کے آرام دہ پوزیشن اختیار کریں ، پھر اپنی ٹھوڑی کو نیچے کی طرف کریں اور صرف آنکھوں سے اوپر کی طرف دیکھیں (سر اٹھا کر اوپر نہ دیکھیں)
اپنے سر اور کندھوں کو نہ ہلائیں اور آنکھوں کے نیچے تناؤ محسوس کریں، اس پوزیشن پر تین سیکنڈ تک رہیں۔
مسکرانے کی ورزش: یاد رکھیں کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر مسکرانا یا ہنسنا کبھی مت چھوڑیں۔ جسمانی لحاظ سے اس کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ مسکرائیں گے نہیں تو آپ کے گالوں کے مسلز بہتر نہیں ہوں گے
فیس یوگا میں مسکرانے کی ورزش کو Smooth Smile Lines کہا جاتا ہے۔ اس میں چہرے پر مسکراہٹ لانے کے بعد اپنی زبان سے گال کو اندر سے باہر کی طر ف کھینچیں
اس سے آپ کے چہرے کی لائنیں گہری ہونے لگیں گی۔ یہ ورزش دن میں ایک بار ضرور کریں
تناؤ سے نجات کیلئے آنکھوں کی ورزش: یہ ورزش کرنے سے آنکھوں پر محسوس ہونے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دن کے وقت یا سونے سے پہلے یہ ورزش کر سکتے ہیں
اپنی آنکھوں کے اندرونی حصے کو تیس سیکنڈ تک دبائیں۔ پھر تیڈ سیکنڈ تک کلاک وائس اور پھر تیس سیکنڈ بعد اینٹی کلاک وائس ڈائریکشن میں گھمائیں
گردن کی مساج: اپنے سر کو پیچھے کی طرف جھکائیں پھر اپنی انگلیاں گردن پر رکھیں اور ہلکا دباؤ ڈالیں اور اپنے انگلیوں کو گردن کے اوپر سے نیچے (کالر بون) پھیلائیں یا مساج کریں، کالر بون کو چند تک دبائیں رکھیں اور پھر چھوڑ دیں۔ اس ورزش کو ہر تیس سیکنڈ بعد دہرائیں۔