معروف میسجنگ اور کالنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ نے ایک بار پھر نیا فیچر متعارف کروایا ہے، کمپنی کی جانب سے وڈیو شئیرنگ فیچر کا آغاز کردیا گیا ہے
ہر گزرتے وقت کے ساتھ واٹس ایپ اپنے فیچر میں مزید تبدیلیاں لارہا ہے تاکہ صارفین اس ایپلی یشن سے جدید طریقوں سے فائدے اٹھا سکیں
حال ہی میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شئیرنگ کا فیچر متعارف کروایا ہے
واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین تک اس کی دستیابی آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں ممکن ہوگی
مائکرو سافٹ ٹیمز اور زوم جیسے وڈیو کالنگ پلیٹ فارم کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت موجود ہے، بالکل اسی طرح اب واٹس ایپ میں بھی یہ سہولت متعارف کروا دی گئی ہے
تاہم ممکنہ طور پر نیا متعارف کرایا گیا اسکرین شئیرنگ فیچر اینڈرائڈ سسٹم کے پرانے ورژنز پر اور زیادہ لوگوں پر مشتمل گروپ کالز میں کام نہیں کرے گا
ہم اپنے قارئین کے لیے واٹس ایپ وڈیو کال پر اسکرین شئیر کرنے کا طریقہ ذیل میں پیش کر رہے ہیں
ایپلیکیشن کو اپڈیٹ کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ پر کسی دوست کو کال کرنا ہوگی، وڈیو کال کے دوران اسکرین پر ایک نیا آئیکن نظر آئے گا
اسکرین شئیر کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکیں گے
آپ جس کے ساتھ اسکرین شئیر کریں گے، اس کو اسکرین کے آپشن پر تمام کنٹرول حاصل ہوگا، مثال کے طور پر وہ وڈیو کال کو روک (pause) بھی سکتے ہیں
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے میسج ایڈیٹ فیچر، چیٹ لاک فیچر، پولنگ، تصاویر، وڈیوز فارورڈ کرنے سے قبل کیپشن لکھنے کا اضافی فیچر، نامعلوم نمبر سے کالز آنے پر silence کا آپشن سمیت صارفین کو دیگر سہولت بھی فراہم کی تھیں۔