Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

By Akhtar Rasool
جون 1, 2023 2 Min Read
0

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہلکی سے متعدل بارش کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے

این ڈی ایم اے نے امریکی موسمیاتی نشریاتی ادارے ’دی ویدر چینل‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

ایک بیان میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس نے بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب، اور پہاڑی طوفانوں کے علاوہ ژالہ باری کے خطرے کی نشاندہی کی ہے، جس سے املاک فصلوں اور پودوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ایم اے صورتحال کی نگرانی کرتی رہے گی اور جیسے جیسے موسم کی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی، اس کے مطابق متعلقہ ایڈوائزری جاری کرے گی

جب استفسار کیا گیا کہ اتھارٹی دی ویدر چینل کے ڈیٹا کا حوالہ کیوں دے رہی ہے، جب کہ اس کے پاس پورا محکمہ موسمیات ہے

تو اتھارٹی نے کہا کہ وہ موسم کی پیش گوئی کے لیے ’تمام ذرائع‘ پر انحصار کرتی ہے

تاہم رابطہ کرنے پر اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ اس نے آخری بار 26 مئی کو موسم کی ایڈوائزری جاری کی تھی

جب دی ویدر چینل کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تصدیق کرنے کو کہا گیا تو محکمہ موسمیات نے کہا کہ وہ اس پر تب ہی تبصرہ کر سکتا ہے، جب این ڈی ایم اے نے باضابطہ طور پر پاکستان میٹرولوجیکیل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے ساتھ ایڈوائزری شیئر کی ہو۔

Tags:

chennai rainsDisaster Managementflood alert sounded as heavy rains lash chennaiheavy rain alert in maharashtraheavy rainsheavy rains in chennaiheavy rains lash parts of tamil naduheavy rains lashes chennaiimd issues orange alertkerala rainsrains lash parts of tamil nadured alertred alert in chennaired alert in chennai latest newsred alert in keralasevere rainfall alert chennaistate disaster management authoritytop news of the day
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شجاع (مصری ادب سے منتخب افسانہ)

Next

میڈیا پر دباؤ اور غیر اعلانیہ سینسر شپ؛ ’ فیصلے حکومت نہیں بلکہ طاقت ور حلقے کر رہے ہیں‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme