Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

میڈیا پر دباؤ اور غیر اعلانیہ سینسر شپ؛ ’ فیصلے حکومت نہیں بلکہ طاقت ور حلقے کر رہے ہیں‘

By Akhtar Rasool
جون 1, 2023 3 Min Read
0

پاکستان کے نجی نیوز چینلز کی تنظیم ’ایمنڈ‘ نے میڈیا پر بڑھتے ہوئے دباؤ، غیر اعلانیہ سینسرشپ، صحافیوں کی گمشدگی اور حکومت و ریاستی اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے یہ بات تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہی ہے جو کہ پاکستانی میڈیا بالخصوص ٹیلی ویژن چینلز کو درپیش حالیہ چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا

تنظیم کے مطابق عوام کو حق معلومات سے محروم رکھنے اور صورتِ حال کی یک طرفہ عکاسی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ان حالات میں آزادانہ، غیر جانب دارانہ صحافت اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں ذرائع ابلاغ اور ٹی وی چینلز کو دباؤ کا سامنا ہے، جب کہ انسانی حقوق کے حوالے سے بھی تحفظات بڑھ رہے ہیں

عالمی صحافتی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ گزشتہ برس 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے

ایمنڈ کے سیکریٹری طارق محمود کا کہنا ہے کہ صورتِ حال اس حد تک تشویش ناک ہے کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ خاموشی ترک کی جائے اور حکومت تک تحفظات پہنچائے جائیں

انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ سینسر شپ کا یہ عالم ہے کہ خبریں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بعض خبروں کو روک دیا گیا ہے اور بعض خبریں سیاسی انتقام کی عکاسی کرتی ہیں

طارق محمود کے مطابق ایک طرف تو حکومت اور ریاستی اداروں کا دباؤ نظر آتا ہے جب کہ دوسری جانب اشتہارات کو ہتھیار بنا کر بھی ایڈیٹوریل آزادی کو ختم کیا جا رہا ہے

ایمنڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ تنظیم نے موجودہ حالات کے بارے میں وزیرِ اعظم، حکومت و حزبِ اختلاف کے سیاسی قائدین، پیمرا، آئی ایس پی آر، انسانی حقوق اور آزادیٴ صحافت کی تنظیموں کو خط کے ذریعے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 ’فیصلے حکومت نہیں بلکہ طاقت ور حلقے کر رہے ہیں‘

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) کی سابق سربراہ زہرا یوسف کہتی ہیں کہ صحافت پر غیر اعلانیہ سینسر شپ پر تنظیم کو تشویش ہے

انہوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں غیر اعلانیہ سینسر شپ کے باعث پاکستان کی آزادیٴ صحافت میں عالمی درجہ بندی کئی درجے گر گئی تھی۔ ان کے بقول وہی اقدامات موجودہ حکومت میں بھی دہرائے جا رہے ہیں

زہرا یوسف نے کہا کہ 2018 کے بعد سے حکومتوں کے پیچھے فوج کا زور ہے۔ لگتا ہے کہ فیصلے حکومت نہیں بلکہ طاقت ور حلقے کر رہے ہیں

وہ کہتی ہیں کہ بعض شخصیات کے بارے میں میڈیا پر بات تک نہیں کی جا سکتی۔ صحافیوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ ایسا کسی جمہوری معاشرے میں کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟

زہرا یوسف نے کہا کہ سینسر شپ کے علاوہ فوج کی غیر ضروری تشہیر بھی کی جا رہی ہے جب کہ افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی غیر معمولی مہم بھی عروج پر ہے

وہ کہتی ہیں کہ حکومت اس وجہ سے بھی خاموش ہے کہ موجودہ صورتِ حال ان کے حق میں جا رہی ہے لیکن انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ماضی میں ان پر بھی اسی قسم کی پابندیاں لگیں تھیں جب کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جیسے رہنماؤں کے انٹرویوز ٹی وی چینل پر چلائے نہیں جا سکتے تھے

ریٹنگ ایجنسی پر پابندی

حکومت نے ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بتانے والے ادارے ’میڈیا لاجک‘ پر گزشتہ ہفتے ریاست کے خلاف کام کرنے کے الزام میں پابندی لگا دی تھی

وزارتِ داخلہ نے پابندی کے اعلامیہ میں بتایا کہ میڈیا لاجک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے، جس کے باعث یہ سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔ اس پابندی پر پاکستانی حکام کی طرف سے مزید وضاحت نہیں کی گئی

اس بارے میں ایمنڈ کے سیکرٹری طارق محمود کا مؤقف ہے کہ ریٹنگ ایجنسی بہت اہم ہے تاہم وہ کہتے ہیں کہ میڈیا لاجک پر پابندی کے معاملے کی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Tags:

allen dulles (politician)by peter josephcentral intelligence agency (cia) (government agency)Indiaintelligence squared debatesketanji brown jackson supreme courtketanji brown jackson supreme court nomineemc overpoweredmuseo de arte contemporaniomuseu d'art contemporani de barcelonapolitics of the united states (literature subject)president bidenpresident of the united statesthe nationalthe politics and poetics of relation
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

Next

ہیومن رائٹس کمیشن کی ملٹری ٹرائلز کی مخالفت؛ ‘معاملات سویلینز کے پاس ہی رہنے چاہئیں’

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme