کراچی سے 60 کروڑ سے زائد مالیت کی آئس منشیات برآمد

نیوز ڈیسک

کراچی سے آئس منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے، جس کی مالیت 60 کروڑ سے زائد ہے، پاک بحریہ اور اے این ایف نے کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لی

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کر کے 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 38 لاکھ ڈالر (60 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close