فروری سے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بک کمپنی کو بھی دیا جائے گا

ویب ڈیسک

اپنے ایک نئے پیغام میں دنیا بھر میں ٹیکسٹ، آڈیو، وڈیو شیئرنگ اور کالنگ کی مشہور ویب سائٹ ’واٹس ایپ‘ نے کہا ہے، کہ وہ 8 فروری سے اپنے لگ بھگ دو ارب صارفین کا ڈیٹا اپنی مرکزی کمپنی فیس بک سے شیئر کر دے گی
تفصیلات کے مطابق اس ڈیٹا میں ممکنہ طور پر صارفین کے کوائف، محلِ وقوع اورشاید دوستوں کے نمبر تک بھی شامل ہو سکتے ہیں
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے سال کے آغاز پر اپ گریڈیشن کےساتھ نئی شرائط بھی جاری کی ہیں
اس سے قبل واٹس ایپ  ہمیشہ یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے معیارات بہت سخت ہیں اور دونوں جانب سے روابط کے مابین اینکرپشن بھی سخت اور قدرے محفوظ ہے
لیکن اب اگلے ماہ سے واٹس ایپ کمپنی صارف کا نام، کوائف، آئی پی ایڈریس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، بیٹری چارجنگ کی مقدار، سگنل کی شدت، براؤزر کی قسم، موبائل نیٹ ورک، آئی ایس پی، زبان، ٹائم زون اور یہاں تک کہ آئی ایم ای اے بھی معلوم کرے گی اور ممکنہ طور پر یہ ساری معلومات اور کوئف وہ  فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گی
دوسری جانب واٹس ایپ کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر جاری  کسی بھی کاروباری یا تجارتی معلومات کے تبادلے پر بھی نظر رکھے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹس ایپ آپ کے پیغامات کی سن گن بھی لے سکے گا
واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیسبک سمیت بعض پلیٹ فارم تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر  استعمال کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں
دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق سال کا آغاز ہوتے ہی بہت سے اسمارٹ فون میں واٹس ایپ نے کام نہیں کر رہا، جس کے لیے واٹس ایپ انٹظام پہلے ہی تنبیہہی پیغام جاری کر چکی تھی. اب بعض افراد بالخصوص حساس اداروں میں کام کرنے والے یا دیگر ماہرین مجبور ہوں گے کہ وہ واٹس ایپ کو ترک کر دیں، لیکن واضح رہے کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے بہت عرصے بعد بھی صارف کا ڈیٹا اور معلومات واٹس ایپ پلیٹ فارم پر موجود رہیں گی
اس سلسلے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یورپی یونین کے 27 ممالک اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ یورپی ممالک نے حال ہی میں جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) متعارف کرایا ہے جس کے تحت تمام کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ اور یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ، خواہ وہ کمپنی دنیا کے کسی بھی ملک میں واقع ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close