Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایک عادت، جسے بل گیٹس طاقتور اور تیز دماغ کے لیے اہم ترین قرار دیتا ہے!

By Akhtar Rasool
اگست 7, 2023 2 Min Read
0

مائکروسافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے دماغ کو صحت مند اور تیز بنانے کا آسان ترین طریقہ بتایا ہے

بل گیٹس کا کہنا تھا ”جب میں مائکروسافٹ کو سنبھال رہا تھا، تو نیند پر توجہ نہیں دیتا تھا۔ میں اپنے ساتھیوں کو بتاتا تھا کہ میں صرف چھ گھنٹے سوتا ہوں، تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ ہم تو صرف پانچ گھنٹے سوتے ہیں اور کئی بار تو سوتے ہی نہیں“

انہوں نے مزید بتایا ”میں اس وقت سوچتا تھا کہ زبردست! یہ سب تو بہت اچھے ہیں، مجھے بھی سخت کوشش کرنا ہوگی، کیونکہ نیند تو سُستی کی نشانی ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری ہے“

لیکن جب بل گیٹس کے والد الزائمر کی بیماری کے شکار ہوئے تو انہوں نے دماغی صحت کے بارے میں جاننا شروع کیا

وہ بتاتے ہیں ”الزائمر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اچھی نیند بہت زیادہ اہم ہوتی ہے، درحقیقت اس سے ہی دماغی تنزلی کے امراض کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے“

اس کے بعد بل گیٹس نے اپنے معمول کو تبدیل کیا اور اچھی نیند کو یقینی بنانا شروع کیا

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر رات کم از کم سات گھنٹے سوتے ہیں اور اپنے ’سلیپ اسکور‘ کو روزانہ چیک کرتے ہیں

واضح رہے کہ سلیپ اسکور سے مراد نیند کا دورانیہ اور معیار ہے

انہوں نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح اپنا ’سلیپ اسکور‘ کو چیک کرتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ طاقتور اور تیز دماغ کے لیے اچھی اور معیاری نیند انتہائی ضروری ہے

خیال رہے کہ 2021 میں شائع ہونے والی ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو افراد پانچ گھنٹے سے کم وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا یا جلد موت کا خطرہ چھ گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے مطابق بیس سے چونسٹھ سال کی عمر کے افراد کو بہترین جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ہر رات سات سے نو گھنٹوں کی نیند کو یقینی بنانا چاہیے

پوڈ کاسٹ پر، سیٹھ روزن نے گیٹس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساس کی الزائمر کی تشخیص نے انہیں نیند کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ترغیب دی

روزن نے کہا، ”جب میں جوان تھا، سمجھتا تھا کہ ’جب آپ مر جائیں گے تو آپ سوئیں گے۔ نیند اتنی اہم نہیں ہے۔ آپ کو نیند کی ضرورت نہیں ہے،‘ اور اب ہم پہلے ہی جان چکے ہیں کہ یہ مکمل طور پر سچائی کے خلاف ہے، اور اگر کچھ بھی ہے، تو نیند ایک اہم چیز ہے، جو آپ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں۔“

 

Latest

Tags:

5 brain exercises for a healthy brain tamilalmost everything tamildaily habitsfor studentshabitshabits that changed my lifehealthy habitshow to become more smart and confidenthow to boost your brain function and memoryhow to build a business that actually workshow to make mind sharp and intelligentit will boost your mental and physical energy levelpoor study habits cause and effectpregnancy foods for smart babysecrets of the millionaire mind book in hindisecrets of the millionaire mind book summary in hindisecrets of the millionaire mind in hindisecrets of the millionaire mind summary in hindithe power of habitthe power of your subconscious mind in hindithink and grow rich by napoleon hillthink and grow rich full audiobookus andersen the magic in your mindwhich habits do you want to change and whywords and meanings with sentencesyoga poses for stress relief and anxiety
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوگل اب ذاتی معلومات آن لائن ظاہر ہونے پر الرٹ کرے گا

Next

تین ہزار سال پرانا تیر، جو ’ایلین‘ لوہے سے بنا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme