خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں  نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم

نیوز ڈیسک

خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیوں میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت کو ختم کر دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کی یونیورسٹیاں شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے بچت کے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای سی) خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی ہے۔ ایچ ای سی خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں یونیورسٹیوں کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے

اعلامیہ میں بتایا گیا گیا ہے کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاؤس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے، جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close