31 برس بعد کرکٹ ورلڈ کپ میں ایسا کیا ہوا، جو انوکھا تھا؟

ویب ڈیسک

انڈیا میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے، جو بلکل انوکھی ہے۔۔ اور وہ یہ ہے کہ کوئی بھی ٹیم فتح سے اپنی جھولی خالی لے کر نہیں لوٹی

جی یاں، 1992 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں کم از کم ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں

اس ورلڈکپ میں دس ٹیمیں شریک ہوئیں، جس میں آسٹریلیا، پاکستان، انڈیا، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان شامل تھیں

سنہ 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد یہ واحد میگا ایونٹ تھا، جس میں کوئی ایک ٹیم بھی جیت سے محروم نہیں رہی

ورلڈ کپ 2023 میں انڈیا نے مسلسل 10 میچ جیتے، جبکہ اُسے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 9 میچز جیتے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سات میچ جیت پائی

اسی طرح نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان چار میچ جیت پایا

ورلڈکپ میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور نیدرلینڈز کو شکست دیتے ہوئے تین میچ جیتے، جبکہ انگلینڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کو ہرا کر تین میچوں میں کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش نے اس میگا ایونٹ میں دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے بھی پورے ٹونامنٹ میں صرف دو ہی میچوں میں فتح حاصل کی

خیال رہے نیدرلینڈز اس ٹورنامنٹ میں شریک واحد ایسوسی ایٹ ٹیم تھی، جو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو اپ سیٹ کرنے میں کامیاب رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close