زیتون کا تیل اور لیموں، متعدد مسائل کا ایک حل!

ویب ڈیسک

صحت مند طرز زندگی اچھی جسمانی صحت کے لیے لازمی تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا نے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے میں خاصا اہم کردار ادا کیا ہے اور صارفین ایک بار پھر مہنگی مصنوعات کے بجائے روایتی اور آزمودہ ٹوٹکوں کا رخ کر رہے ہیں

لیموں اور زیتون ایسے پھل ہیں جو بے شمار فوائد رکھتے ہیں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان دونوں کو ملا کر آپ فائدوں کا خزانہ حاصل کر سکتے ہیں؟

لیموں اور زیتون کے تیل کا طاقتور امتزاج جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور صحت کو بہتر کرنے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے، اس مکسچر کو پینے کے بعد آپ خود کو توانا اور تازہ محسوس کریں گے

لیکن لیموں اور زیتون کے تیل کا امتزاج اتنا طاقتور کیوں ہے؟

لیموں میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، وٹامن بی 6، وٹامن اے، نیاسین، تھامین، رائبوفلاوین، وٹامن ای، فولیٹ، کاپر، کیلشیم، آئرن، پینٹوتھینک ایسڈ، زنک، پروٹین، میگنیشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزا لیموں کو دنیا کی صحت مند ترین غذاؤں میں سے ایک بناتے ہیں

 

اسی طرح زمانہ قدیم ہی سے رومن اور یونانی اقوام زیتون کے تیل کی افادیت کو مانتی آئی ہیں اور اسے ’مائع سونے‘کا نام بھی دیا گیا ہے۔اس میں موجود فیٹی ایسڈکی وجہ سے برے کولیسٹرول کو کم کیاجاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے بھی نکالے جاسکتے ہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کو قلب سے جڑے کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جبکہ لیموں کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم صبح کے وقت اٹھتے ہیں تو جسم میں شدید کمزوری محسوس کرنے کے ساتھ تھکاوٹ بھی ہوتی ہے۔ایسی صورت میں دن کا آغاز انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور ہم سارا دن نیند اور بے چینی کاشکار رہتے ہیں،آئیے آپ کو لیموں اور زیتون کے تیل کو ملاکر بنائے جانے والا ایسا جادوئی نسخہ بتاتے ہیں جس کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد آپ ساری عمر ایسا کرتے رہیں گے۔یہ نسخہ صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور ہر کسی نے اسے بہت ہی مفید پایا ہے۔ ایک لیموں لے کر اس کا رس نکالیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ خالص زیتون کے تیل کا ڈالیں۔ اب اس آمیزے کو ہر صبح استعمال کرنے سے آپ کے متعدد صحت کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ یہ آمیزہ ناشتے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں تبدیلی آئے گی۔اس کی وجہ سے آپ کی قبض ٹھیک ہوگی، دل کی بیماریاں دور رہیں گی اور ساتھ ہی جگر، پِتا اور لبلبہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگیں گے، گردے اور مثانے کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ساتھ ہی جگر بھی صاف ہوجائے گا

قبض کو دور کرتا ہے: زیتون کے تیل اور لیموں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو آسانی سے خارج کردیتے ہیں۔ یہ ٹوٹکہ کھانے کو مناسب طریقے سے ہضم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئی قبض سے بچاتا ہے۔

دل کی صحت: چونکہ زیتون کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ خون کی گردش کو بہتر انداز میں کنٹرول کرتا ہے۔

یہ نہ صرف خراب کولیسٹرول دور کرتا ہے بلکہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتا ہے

پتھری: ناشتے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے اس مرکب کو خالی پیٹ پینا پتھری سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے صبح کا معمول بنا کر پتے، جگر اور گردے کو صحت مند حالت میں رکھا جا سکتا ہے

جگر اور معدے کو متوازن رکھتا ہے: زیتون کا تیل اور لیموں کا یہ مرکب جگر سے زہریلے مادوں کے اخراج کو ممکن بناتا ہے جو جگر اور معدے دونوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

ہڈیوں میں درد: ہر صبح اس مرکب کا ایک چائے کا چمچ پینا آپ کو حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے، اس مرکب میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات ہڈیوں کے درد کو دور کرتی ہیں۔

جلد، ناخن اور بالوں کی مضبوطی: کمزور یا پیلے ناخنوں کو اس ٹوٹکے کی مدد سے باآسانی خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے 1 چمچ زیتون کے تیل کو لیموں کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر ایک مکسچر تیار کرلی، اسے سونے سے قبل ناخوں پر 10 منٹ کیلئے لگائیں اور اگلی صبح دھو لیں۔

اسی مرکب کو بالوں پر لگانا بالوں کے متعدد مسائل کو بھی باآسانی دور کرسکتا ہے۔

يہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ بہت سے افراد مختلف قسم کی چیزوں سے الرجی رکھتے ہیں، لیموں کا رس بھی ہر ایک کے معدے کے لیے مفید نہیں ہوتا اس لیے کوئی بھی نسخہ یا ٹوٹکا اپنی عمومی صحت کو دیکھتے ہوئے استعمال کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close