اور جب اصلی پوٹن کا سامنا مصنوعی پوٹن سے ہوا۔۔۔!

ویب ڈیسک

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جمعرات کو مختصر طور پر الفاظ کے لئے کھوئے ہوئے دکھائی دیے، جب وہ خود کے ایک اے آئی سے تیار کردہ ورژن کا سامنا کر رہے تھے، جس نے ان کو کسی حد تک لاجواب کر دیا

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماسکو میں صدر پوٹن کی ایک سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران حاضرین اس وقت حیران رہ گئے، جب اسکرین پر روسی صدر پوٹن کی شکل اور آواز والا ایک اور شخص ابھرا

یہ دراصل آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی باتیں کرتی شبیہہ تھی۔ اس کانفرنس میں وڈیو لنک کے ذریعے درجنوں کی تعداد میں کالرز نے روسی صدر سے سوالات پوچھے

پروگرام میں اس وقت دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہو گئی، جب اسکرین پر ولادیمیر پوٹن ہی نمودار ہوئے اور اپنا تعارف کرایا

صدر پوٹن کے اے آئی ڈبل نے پوٹن سے کہا ”ہیلو، میں سینٹ پیٹرزبرگ یونیورسٹی کا ایک طالب علم ہوں، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی شکل کے کتنے لوگ موجود ہیں؟“ اس کے ساتھ ہی ہال میں موجود لوگوں کے ہنسنے کی آوازیں سنائی دیں

اے آئی شخصیت کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نیورل نیٹ ورکس کے ذریعے ہماری زندگی میں آنے والے خطرات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

چار گھنٹے سے جاری اس پروگرام میں سامنے آنے والے اس سوال پر صدر پوٹن کی جانب سے کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ دیکھا گیا، حالانکہ عام طور پر وہ تیزی سے جوابات دینے میں بہت اچھے سمجھے جاتے ہیں

تاہم انہوں نے کہا ”مجھے نظر آ رہا ہے کہ آپ میری طرح ہیں اور میری ہی آواز میں بات کر رہے ہیں، میں نے اس بارے میں سوچا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ میری طرح صرف ایک شخص ہو سکتا ہے اور میری آواز میں بات کر سکتا ہے اور وہ صرف میں خود ہوں“

اس کے بعد کچھ توقف اور سوچنے کے بعد روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ ”ویسے یہ میرا پہلا ڈبل ہے۔“

واضح رہے کہ دنیا میں عام طور پر اور مغربی دنیا کے میڈیا میں خاص طور پر ایسی افواہیں موجود ہیں کہ اصل صدر پوٹن کے علاوہ ان کی شکل، جسامت اور آواز کا ایک یا اس سے زیادہ افراد موجود ہیں اور ان کو صحت کے مسائل درپیش ہونے کے بعد ان کی جگہ عوامی مقامات پر ہونے والی تقریبات میں جاتے ہیں

ایسی افواہوں کی روس کے صدارتی دفتر کریملن کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی اور بتایا گیا کہ صدر پوٹن مکمل طور پر صحت مند ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close