Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

South-Africas-genocide-case-against-Israel-at-the-International-Court-of-Justice
عالمیاہم ترینتازہ ترینخبریں

جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا مقدمہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2023 3 Min Read
0

جنوبی افریقہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف فوری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

درخواست میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو جنوبی افریقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ’عالمی عدالت انصاف کے حکم نامے میں قرار دیا جائے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں

دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے ابتدائی رد عمل میں کہا ہے کہ یہ مقدمہ ’بے بنیاد‘ ہے

جنوبی افریقہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل ہولوکاسٹ کے تناظر میں تیار کردہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے تحت کسی قوم کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنے کی کوشش کرنا جرم ہے۔‘

اس نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ عارضی یا قلیل مدتی اقدامات کرے، جس میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دیا جائے، جو اس معاملے میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مزید، شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان سے بچانے کے لیے ضروری ہیں۔‘

تاہم ابھی تک اس مقدمے پر سماعت کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

اگرچہ دی ہیگ میں آئی سی جے کو اقوام متحدہ کی سب سے بڑی عدالت سمجھا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات اس کے فیصلوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

مارچ 2022 میں عدالت نے روس کو حکم دیا تھا کہ یوکرین میں اپنی فوجی مہم فوری طور پر روک دے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں ساڑھے اکیس ہزار سے زائد فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، جن میں کمسن بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ جبکہ ہزاروں بچے اپنے جسمانی اعضاء سے محروم ہو کر ہمیشہ کے لیے معذور ہو چکے ہیں

جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کے ابتدائی جواب میں، اسرائیل کی وزارت خارجہ نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے مصائب کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔ حماس ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

جبکہ فلسطین کی جانب سے جنوبی افریقہ کے مقدمے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’عدالت کو فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے اور قابض اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔‘

عالمی عدالت انصاف میں یہ درخواست جنوبی افریقہ کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا تازہ ترین اقدام ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے قانون سازوں نے گذشتہ ماہ دباؤ بڑھانے کے لیے پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون (ڈی آئی آر سی او) کے ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف درخواست جمعے کو دائر کی گئی تھی۔

محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیل، بالخصوص 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے، نسل کشی کو روکنے میں ناکام رہا اور نسل کشی کے لیے براہ راست اور عوامی اشتعال انگیزی کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکام رہا ہے۔‘

دی ہیگ میں ہی ایک دوسری عدالت، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) غزہ اور مغربی کنارے میں مبینہ مظالم کی الگ الگ تحقیقات کر رہی ہے، لیکن اس نے کسی ملزم کا نام نہیں لیا۔

اسرائیل آئی سی سی کا رکن نہیں ہے اور اس کے دائرہ اختیار کو مسترد کرتا ہے۔

Tags:

genocide case against israelinternational court of justiceInternational Criminal Courtinternational lawIsraelisrael newsisrael palestineisrael palestine conflictisrael palestine warisrael rejected south africa claimsisrael warsources of international lawSouth Africasouth africa case against israelsouth africa files genocide casesouth africa genocide casesouth africa genocide case against israelvienna convention on the law of treaties
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
maulana-abu-kalam-azad-indian-education-minister
Previous

چڑیا چڑے کی کہانی

A-man-braves-freezing-temperatures-to-travel-from-Algeria-to-Paris-by-hiding-in-a-planes-landing-gea
Next

منجمد درجہ حرارت برداشت کر کے ایک شخص کا الجزائر سے پیرس تک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme