Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

New-antibiotic-drug-discovered-to-protect-against-life-threatening-infection
تعلیم و صحتاہم ترینتازہ ترینخبریں

جان لیوا انفیکشن سے بچانے کی نئی اینٹی بائیوٹک دوا دریافت

By Akhtar Rasool
جنوری 5, 2024 2 Min Read
0

امریکی اور یورپی ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد ایک ایسی طاقتور اینٹی بائیوٹک دوا دریافت اور تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو انسان کو جان لیوا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے

طبی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) اور وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں میں پیدا ہونے والے خطرناک ترین انفیکشن سے بچانے کی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹر اور آئی سی یو تک پہنچنے والے 40 سے 60 فی صد مریض شدید انفیکشن کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مذکورہ انفیکشن کو عالمی صحت کے نظام کے لیے چیلنج قرار دے رکھا ہے

عام طور پر آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں میں پھیپھڑوں، خون، شریانوں اور دیگر اندرونی اعضا کا خطرناک انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے، جس سے ان کی موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

اگرچہ ماہرین صحت ایسے انفیکشنز کا علاج مختلف اینٹی بائیوٹکس سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن ایسے انفیکشنز کو روکنے کے لیے اب تک دنیا میں کوئی طاقتور اینٹی بائیوٹک موجود نہیں ہے

لیکن اب ماہرین نے سرابالپن (Zosurabalpin) نامی ایک ایسی طاقتور اینٹی بائیوٹک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ مذکورہ خطرناک ترین انفیکشن کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہوگی

ماہرین کے مطابق مذکورہ اینٹی بائیوٹک کی چوہوں اور محدود انسانوں پر کامیاب آزمائش کر لی گئی ہے اور اب اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش ہوگی

مذکورہ اینٹی بائیوٹک سرابالپن (Zosurabalpin) کو ماہرین نے بیکٹریاز کے پینتالیس ہزار اقسام کی تحقیق اور جائزے سے تلاش کیا اور پھر تلاش کیے گئے بیکٹیریا کو اینٹی بائیوٹک میں تبدیل کرکے اس کا تجربہ کیا

اب سرابالپن (Zosurabalpin) کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی اور ماہرین کو امید ہے کہ اینٹی بائیوٹک کا ٹرائل بھی کامیاب ہوگا اور نصف صدی بعد دنیا کو شدید انفیکشن سے بچانے والی نئی اینٹی بائیوٹک دوا ملے گی۔

Tags:

ai to discover new antibiotic to treat deadly superbugAntibioticantibiotic discoveryantibiotic innovation projectantibiotic resistanceAntibioticsartificial intelligence discovered new antibioticdrug discoverygonorrhea resistant to antibioticslife-threatening antibioticslife-threatening conditions without antibioticsnew antibiotics discoveredscientists discover new antibioticswhat would happen if antibiotics were not discovered
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
What-changes-is-Microsoft-making-to-the-computer-keyboard-after-thirty-years
Previous

مائکرو سافٹ تیس سال بعد کمپیوٹر کی-بورڈ میں کیا تبدیلی کر رہی ہے؟

Why-do-we-find-the-smell-of-a-perfume-good-or-bad
Next

ہمیں کسی پرفیوم کی خوشبو اچھی یا بُری کیوں لگتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme