Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

What-changes-is-Microsoft-making-to-the-computer-keyboard-after-thirty-years
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

مائکرو سافٹ تیس سال بعد کمپیوٹر کی-بورڈ میں کیا تبدیلی کر رہی ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 5, 2024 2 Min Read
0

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو سافٹ نے تین دہائیوں کے طویل عرصے بعد کی-بورڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس میں نیا بٹن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے

یاد رہے کہ دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے موجودہ کی-بورڈ یا لیپ ٹاپ میں نصف کی بورڈ میں آخری تبدیلی 1990ع کی دہائی میں کی گئی تھی، اور اب 2024 میں اس میں دوبارہ تبدیلی کی جائے گی

مائکرو سافٹ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اب کی-بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا

یعنی کی-بورڈ میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانا بٹن نکال کر اس میں نیا بٹن دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر 2024 کے وسط کے بعد بننے والے کی بورڈز نئے بٹن کے ساتھ بننا شروع ہوں گے

اسی طرح نئے لیپ ٹاپ بھی نئے بٹن کے ساتھ بنانا شروع کردیے جائیں گے اور اس ضمن میں مائکرو سافٹ نے کی-بورڈز سمیت دیگر آلات بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک بھی کرلیا ہے

نئے بٹن کوپائلٹ (Copilot) کو کلک کرتے ہی صارفین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، صارفین کے لیے اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل کرنا ممکن ہوگا

نئے بٹن کے ساتھ ہی مائکرو سافٹ تمام کمپیوٹرز کو اے آئی ٹولز کے ساتھ منسلک کر دے گا اور صارفین بہت سارے کام کرنے کے دوران مصنوعی ذہانت کے فیچرز استعمال کر سکیں گے

واضح رہے کہ دنیا میں پہلی بار 1850ع کے بعد کی-بورڈ ٹائپ رائٹرز کی شکل میں تیار ہوئے تھے اور ان میں کئی دہائیوں تک تبدیلیاں ہوتی رہیں اور کی بورڈ کو مختلف نام دیے جاتے رہے

حالیہ کمپیوٹر کی-بورڈز اور لیپ ٹاپ کی-بورڈز 1950 کے بعد سامنے آئے اور ان میں 1970 کے بعد مزید بہتری لائی گئی اور 1980 تک مائوس کو کمپیوٹر اور کی بورڈ کا حصہ قرار دیا گیا

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی-بورڈ میں آخری بٹن ونڈوز کا 1990 کے دوران شامل کیا گیا تھا اور اب اس کی جگہ کوپائلٹ (Copilot) کا بٹن دیا جائے گا۔

Tags:

change default font size in microsoft excelComputerhow to change default font and font size in microsoft excelhow to multiply numbers in microsoft excel?how to open microsoft powerpoint using run command?how to use microsoft wordkeyboard combinationskeyboard shortcuts for microsoft wordMicrosoftmicrosoft office change namemicrosoft wordmicrosoft word tutorialthings to do after buying a new laptopusing microsoft wordword shortcuts on the keyboard
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Account-of-the-hearing-of-the-petition-against-the-harassment-of-Baloch-protesters-by-the-police-in-the-Islamabad-High-Court
Previous

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کا احوال

New-antibiotic-drug-discovered-to-protect-against-life-threatening-infection
Next

جان لیوا انفیکشن سے بچانے کی نئی اینٹی بائیوٹک دوا دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme