گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

گوگل کمپنی نے موبائل فون پر اپنے سرچنگ انجن میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کمپنی کے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ تبدیلیاں متعارف کروا دی جائیں گی

گوگل کے مطابق ان تبدیلیوں میں زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ شامل کیا جائے گا جس سے سرچ آسان اور پہلے سے زیادہ تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سرچ کے نتائج اسکرین پر واضح نظر آیا کریں گے۔

علاوہ ازیں گوگل نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ سرچ کے نتائج میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی

گوگل کی بلاگ پوسٹ کے مطابق گوگل کی موبائل سرچ کی ڈیزائنر ایلین شینگ نے کہا ہے کہ ہم گوگل سرچ کو استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں تاکہ ان کے مطلوبہ نتائج تک رسائی مزید تیز اور آسان ہوجائے

ایلین شینگ کا کہنا ہے کہ گوگل سرچ وقت کے ساتھ ارتقا پذیر رہا ہے اس لیے ڈیزائن میں تبدیلی ایک پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔ ہمیں صرف ویب پر موجود معلومات ہی کو منظم نہیں کرنا بلکہ تمام دنیا کی معلومات کو منظم کرنا ہے

بلاگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرچ کے نتائج کو پڑھنے میں پہلے سے زیادہ آسانی فراہم کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ اہم معلومات کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال بھی کیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close