Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

I-wish-Time-should-go-back-Indian-off-spinner-Ashwins-unique-wish-regarding-Pakistani-legend-Miandad
اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’کاش! وقت پیچھے چلا جائے‘ انڈین آف سپنر ایشوِن کی پاکستانی لیجنڈ میانداد کے متعلق انوکھی خواہش

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2024 3 Min Read
0

انڈین آف اسپنر روی چندرن ایشوِن نے سابق پاکستانی اسٹار بیٹر جاوید میانداد کے متعلق اپنی انوکھی خواہش کا اظہار کیا ہے

ایشون نے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاش میں انہیں بولنگ کرا سکتا

اخبار ’انڈیا ٹُوڈے‘ کے مطابق روی چندرن ایشوِن نے اپنی رائے کا اظہار ایک آن لائن پول میں کیا، جو انڈیا اور پاکستان کے ماضی اور آج کے جدید دور کے کھلاڑیوں کےموازنے سے متعلق تھا

روی چندرن ایشوِن نے پول میں اپنی یہ رائے دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ انہیں جاوید میانداد کے سامنے کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش کوئی ٹائم مشین ہوتی تاکہ انہیں سابق پاکستانی بلے باز کو گیند کرانے کا موقع مل سکتا

انہوں نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر یہ آن لائن پول شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میانداد میرے سامنے جیت جائیں گے۔ وہ کیا ہی شاندار کھلاڑی ہیں۔ اے کاش کوئی ٹائم مشین ہوتی۔“

واضح رہے کہ اس پول میں وراٹ کوہلی کو وقار یونس، باہر اعظم کو انیل کملبے، روہت شرما کو وسیم اکرم اور سچن ٹنڈولکر کو شاہین شاہ آفریدی کے مقابل رکھ کر سوال پوچھا گیا تھا۔

جاوید میانداد کے کرئیر کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کہنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے زمانے میں دنیائے کرکٹ کے اُفق پر چھائے ہوئے تھے۔ وہ 124 ٹیسٹ میچز میں آٹھ ہزار 835 رنز کے ساتھ پاکستان میں سب سے آگے تھے۔

بعد میں ان کا یہ ریکارڈ 2015 میں یونس خان توڑا۔ جاوید میانداد 52 اعشاریہ 57 کی اوسط کے ساتھ آج تک پاکستان کے سب سے نمایاں بیٹر ہیں۔

جاوید میانداد نے ون ڈے انٹرنیشنل میں آٹھ سنچریوں اور 50 نصف سنچریوں کے ساتھ سات ہزار 381 سکور کیے۔

میانداد کا کمال صرف زیادہ رنز بنانا نہیں، بلکہ اس وقت رنز بنانا تھا، جب ان کی شدید ضرورت ہوتی تھی۔

جاوید میانداد کے 1986 میں شارجہ میں انڈیا کے خلاف آخری گیند پر چھکے کو کرکٹ کی تاریخ میں ایک دیومالائی کہانی کا مقام حاصل ہے۔ یہ چھکا دباؤ میں ان کے پرسکون رہنے کی بڑی دلیل مانا جاتا ہے۔

بعد میں 1992 کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کی کارکردگی نے بھی ان کے بہترین بیٹر کے مقام کو مزید پختہ بنایا۔

کرکٹ کی ہی دنیا سے ایک اور خبر بھی ہے۔ انڈین فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک بڑے ملکی اعزاز سے نوازا گیا ہے

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں محمد شامی کی زبردست کارکردگی کے بعد بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے محمد شامی کے نام کی سفارش کی تھی، انہوں نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایوارڈ سے قبل بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ یہ ایک خواب جیسا ہے، زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

2023 میں کل 26 ایتھلیٹس کو ان کی زبردست کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا، کھیل رتنا ایوارڈ کے بعد ارجن ایوارڈ بھارت میں کھیلوں کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

Tags:

dhoni batting against pakistanengland vs india testIndiaIndia Pakistanindia pakistan cricket funny momentsindia pakistan friendindia pakistan funny cricket videoindia pakistan funny video cricketindia pakistan matchindia v pakistanindia vs pakistanindia vs pakistan 2019 world cupindia vs pakistan cricket matchindia vs pakistan friendship videoindia vs pakistan matchindia vs pakistan world cupkapil sharma serial set indiaPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Black-room-resident-selected-fiction-from-Urdu-literature
Previous

سیاہ کمرے کے مکین (اردو ادب سے منتخب افسانہ)

Governments-decision-to-ban-small-mobile-phones-with-buttons
Next

حکومت کا بٹنوں والے چھوٹے موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme