Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Messi-won-the-FIFA-best-footballer-award-for-the-third-time
اسپورٹساہم ترینتازہ ترین

میسی نے تیسری بار فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

By Akhtar Rasool
جنوری 16, 2024 2 Min Read
0

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی ’فیفا‘ فٹبال ایوارڈ 2023 کی تقریب میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو تیسری بار بہترین مینز فٹبالر جبکہ بارسلونا کی ایتانا بونماتی کو بہترین خواتین فٹبالر قرار دیا گیا۔

چھتیس سالہ ارجنٹینی اسٹار نے پیر کی رات لندن میں منعقدہ ایوارڈ تقریب کے دوران ایرلنگ ہالینڈ اور کائیلین ایمباپے کو پچھاڑ کر انفرادی اعزاز حاصل کیا۔

لیونل میسی کو 2023 کے لیے سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا، انہوں نے تیسری مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لیونل میسی نے اس سے قبل 2019 اور 2022 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔

میسی نے مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ کو پچھاڑ کر مردوں کے انعام میں جگہ بنائی۔ فیفا کے اسکورنگ سسٹم میں یہ جوڑی 48 پوائنٹس پر برابر تھی، لیکن میسی قومی مردوں کی ٹیم کے کپتانوں کے ووٹوں کی وجہ سے فاتح ٹھہرے

تاہم میسی ایوارڈ کی تقریب میں واضح طور پر غیر حاضر تھے۔ وہ اپنے کلب انٹر میامی کے ساتھ پری سیزن ٹور پر ہے۔

لیونل میسی نے تیسری بار مردوں کا ایوارڈ جیتا، لیکن خواتین کے کھیل کے جشن کے طور پر سجائی گئی ایک تقریب میں، بونماٹی کا انعام رات کا اہم لمحہ تھا۔ اسپین اور بارسلونا کی فارورڈ، جس نے کہا کہ وہ 2023 کے لیے پہلے ہی پرانی یادوں کا شکار ہیں، اسٹیج پر موجود وہ واحد شخص بھی تھیں، جنہوں نے لوئس روبیلس اسکینڈل کی جانب اشارہ بھی کیا، جس نے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کو داغدار کر دیا۔

بونماٹی نے کہا، ”کچھ ہفتے پہلے میں ایک غیر معمولی اور منفرد سال کے لیے پرانی یادوں میں تھی، لیکن اس سال کا آغاز کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو حاصل کر کے مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے“

بونماٹی نے کہا، ”مجھے خواتین کی ایک طاقتور نسل کا حصہ بننے پر فخر ہے جو کھیل اور دنیا کو بدل رہی ہیں۔“

مردوں کے گول کیپر آف دی ایئر کا اعزاز مانچسٹر سٹی کے برازیلین گول کیپر ایڈرسن کو دیا گیا، انگلش گول کیپر میری ایرپس کو مسسلسل دوسرے سال فیفا کی بہترین خواتین کی گول کیپر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز 2023 حاصل کرنے والوں کی فہرست یہ رہی:
بہترین فیفا مرد کھلاڑی: لیونل میسی
فیفا کی بہترین خواتین کھلاڑی: ایتانا بونماٹی
بہترین فیفا مینز کوچ: پیپ گارڈیوولا
بہترین فیفا خواتین کوچ: سرینا ویگ مین
بہترین فیفا مردوں کا گول کیپر: ایڈرسن
بہترین فیفا خواتین کی گول کیپر: میری ایرپس
فیفا فیئر پلے ایوارڈ: برازیل کی مردوں کی قومی ٹیم
پسکاس فیفا ایوارڈ: گلہیرمی مادروگا
فیفا فین ایوارڈ: ہیوگو ڈینیئل "ٹوٹو” انگیوز
فیفا خصوصی ایوارڈ: مارٹا
فیفا فیپرو مینز ورلڈ 11: تھیباٹ کورٹوائس، کائل واکر، روبن ڈیاس، جان اسٹونز، جوڈ بیلنگھم، کیون ڈی بروئن، برنارڈو سلوا، ونیسیئس جونیئر، لیونل میسی، کائلان ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ
فیفا فیپرو ویمنز ورلڈ 11: میری ایرپس، لوسی برونز، اولگا کارمونا، ایلکس گرین ووڈ، ایتانا بونماٹی، ایلا ٹون، کیرا والش، لارین جیمز، سیم کیر، ایلکس مورگن اور ایلیسیا روسو۔

Tags:

fifa the bestfifa the best awardFootballleo messiLionel Messilionel messi wins laureus best sportsman award 2023lionel messi wins the best fifa men's player award for 2022lionel messi won the fifa men's best player 2023Messimessi best player in the world awardmessi the bestmessi the best awardsmessi wins fifa the bestmessi won fifa best 2023the bestthe best fifa football awardsthe best fifa football awards 2023
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Kharoonjar-Mountain-Preservation-cultural-heritage
Previous

کارونجھر صرف سندھ کا نہیں دنیا کے قدیم تھذیبوں کا امین ہے: سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس

Can-the-use-of-fossil-fuels-be-completely-eliminated
Next

کیا فوسل فیول کا استعمال مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme