امریکی انٹیلیجنس کا روس اور چین پر امریکی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام

ویب ڈیسک

امریکہ کے نیشنل کاؤنٹر انٹیلیجنس اینڈ سیکورٹی سینٹر (این سی ایس سی) کے افسران کا کہنا ہے کہ روس اور چین امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ووٹروں کی ترجیحات بدلنے پر کام کر رہے ہیں اور امریکہ کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ روس کی کوشش ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے بھی منتخب ہو جائیں جبکہ چین چاہتا ہے کہ ٹرمپ آئندہ صدارتی الیکشن میں کامیاب نہ ہو سکیں.

این سی ایس سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کریملن سے وابستہ کچھ افراد الیکشن مہم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہے ہیں اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں بھی روس کی طرف سے مداخلت کی بات کہی تھی اور کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر غلط فہمیوں پر مبنی خبروں کی مہم چلا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائدہ پہچانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم روس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

اب امریکی حکام نے روس کے ساتھ چین کے کردار پر بھی کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے کہ اس بار چین صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ ووٹنگ سے پہلے اپنا اثر رسوخ بڑھا ہے۔

انٹیلیجنس سربراہ نے کہا کہ ہم بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں مداخلت اور نتائج بدلنے کی دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔

اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہو سکتا ہے روس امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہو لیکن انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ کریملن انہیں جتوانے کی کوئی کوشش کر رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ روس مجھے صدر دیکھنا نہیں چاہے گا، کیوں کہ روس پر جتنا میں سخت رہا ہوں اتنا پہلے کبھی کوئی نہیں رہا۔ دوسری طرف اگر میں الیکشن ہار گیا، تو چین کو بہت خوشی ہوگی۔ البتہ اگر ان کے حریف جو بائیڈن جیت گئے تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا.

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے انتخابات میں بیرونی مداخلت سے متعلق انٹیلیجنس معلومات کو امریکی عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close