Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

یہ دل آپ کا ہوا، اگلے سال یورپ میں مصنوعی دل دستیاب ہونگے

By Akhtar Rasool
فروری 5, 2021 2 Min Read
0

مضر صحت خوراک، نشہ، غیر متحرک لائف اسٹائل اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد دل کے مختلف عارضوں میں مبتلا ہے۔ عارضے کی شدید کیفیت یعنی ہارٹ فیل یا انتہائی کمزوری کی صورت میں زندگی بچانے کا انحصار اکثر دل کا عطیہ ملنے پر  ہوتا ہے، جو کہ بہت ہی زیادہ مشکل ہے، لیکن اب، جب تک دل کا عطیہ نہیں مل جاتا اس وقت تک کے لیے ماہرین نے ایک جدید ترین مصنوعی دل بنا لیا ہے، جس کی فروخت اسی سال شروع ہوجائے گی

یہ مصنوعی دل فرانسیسی کمپنی کارمٹ کی طرف سے بنایا گیا ہے، جو مصنوعی قلب سازی میں کئی عشروں کا تجربہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل یہ فرم سینکڑوں لوگوں کو مصنوعی دل لگا چکی ہے، لیکن اس بار اس کمپنی کی طرف سے کی گئی یہ نئی ایجاد ’ایسن‘ بہت جدید ہے۔ قوی امید کی جا رہی ہے کہ اس سال کے وسط تک یورپ میں اس کی فروخت شروع ہو جائے گی

یہ مصنوعی دل، جس کا نام "ایسن” رکھا گیا ہے،  900 گرام وزنی ہے، جس میں بہت نفیس سینسر اور حیاتیاتی مٹیریل استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں چار والو لگے ہیں جو خون کی آمدورفت کو ممکن بناتے ہیں۔ دو وینٹریکل ہیں جن میں ایک میں خون اور دوسرے میں مائع ہے جو دل چلانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ پورا حصہ حیاتیاتی مٹیریئل سے بنا ہے، جو انسانی قلب سے قریب تر ہے

دو عدد مائیکرو پمپ ہیں جو خون کی روانی سے دل کی دھڑکن جیسا عمل پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاتعداد سینسر، پروسیسر اور سرکٹ نصب ہیں ۔ ان کا کام یہ ہے کہ مریض کی بدلتی ہوئی کیفیات کے لحاظ سے دل کو چلاتے ہیں اور یوں مصنوعی دل بہت حد تک قدرتی انداز میں کام کرتا ہے

ہر سال ہارٹ فیلیئر سے کم سے کم تین کروڑ لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور دل کے عطیے کے منتظر مریض دل پکڑے پکڑے اس دنیا س رخصت ہوجاتے ہیں۔ اسی لیے مصنوعی قلب ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں

اسی کمپنی نے 2015ع میں ایک مریض کو مصنوعی قلب لگایا تو اس نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں. ایک اور 69 سالہ مریض نے بتایا کہ مصنوعی دل لگانے کے بعد وہ دن میں کئی مرتبہ چلتے اور پھرتے ہیں۔ 15 سے 20 دفعہ اٹھتے اور بیٹھتے ہیں لیکن انہیں کوئی تکلیف نہیں اور وہ بالکل تندرست ہیں

کارمٹ کے مطابق یہ دل مکمل طور پر خودکار ہے لیکن اسے چلانے کے لیے ایک بیٹری اور دیگر آلات اٹھانے پڑتے ہیں جن کا وزن 5 کلو گرام ہے.

Tags:

HeartScience
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک نے ویڈیو کونٹینٹ کے لیے نئی شرائط جاری، ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﭨﮏ ﭨﺎﮎ ﺍﮐﺎﻭٔﻧﭩﺲ ﺑﻼﮎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ

Next

ٹی شرٹ پر تنازع، چین اور کینیڈا میں ٹھن گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme