Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

میسی نے میچ ریفری سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا.

By Akhtar Rasool
اگست 11, 2020 2 Min Read
0

لیونل میسی نے دکھا دیا کہ وہ ایک ايسا آدمی ہے، جس میں منزل پانے کی لگن ہے،  یہی وجہ ہے کہ اس نے بارسلونا کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل تک پہنچا ہی لیا. بارسلونا نے ہفتے کے روز ناپولی کو 3-1 سے شکست دے کر مجموعی طور پر 4-2 سے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔ میسی کا کھیل اپنے عروج پر رہا.

ڈیلی میل کے مطابق ، بی ٹی اسپورٹ کے پنڈت پیٹر کروچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا "وہ واقعی میں باصلاحیت اور دنیا کا واحد کھلاڑی ہے جو گر کر اٹھ سکتا ہے اور ایسے حیرت انگیز ٹچز کر سکتا ہے، جن سے تین گول مل سکیں!”

فرینکی کے  کراس پر میسی کا دوسرا گول متنازعہ رہا۔ ابتدائی طور پر یہ گول دیا گیا تھا لیکن طویل VAR جائزے کے بعد ، دیکھا گیا کہ گیند نے میسی کے بازو کو چھوا تھا.

گول واپس لینے کے اس فیصلے نے سوشل میڈیا پر تنازعات کو جنم دیا ، جن میں شائقین زیادہ تر ہینڈ بال قانون پر ناراض دکھائی دیے. حقیقت یہ ہے کہ VAR کے ذریعے فیصلہ واپس لینے میں بہت وقت لیا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی واضح غلطی نہیں تھی۔

تاہم ، VAR ڈرامہ ختم نہیں ہوا تھا۔ جب میسی کو واضح طور پر پینلٹی ایریا کے اندر نپولی کے کالیڈو کالی بیلی نے زبردست طریقے سے روکا ، تو بارسلونا کو پینلٹی دینے کا فیصلہ کرنے میں چار منٹ کی ضرورت تھی۔ اس طرح یہ ایک ایسا میچ تھا جس میں میچ ریفری کینیٹ کیکیر اور VAR کا عمل دخل برداشت سے کچھ زیادہ ہی تھا.

اس تنازعہ سے میسی اس حد تک بگڑے کہ اس نے میچ ختم ہونے پر ترکی کے ریفری سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ مرتبہ بیلن ڈی آر فاتح میسی اس عہدے دار کی سمت میں اپنی انگلی سے ’نہیں‘ کے اشارہ کررہا ہے ، جو اس سے مصافحہ کرنے کی کوشش کرتا ہے.

بارسلونا کی کامیابی کے باوجود ، کیکر کی پہلے ہاف میں VAR تنازعہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے میسی بپھرے ہوئے نظر آئے۔

Tags:

BarcelonaMessiUCL 2020
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ

Next

روس کل کووڈ19 ویکسین پیش کرنے والا پہلا ملک!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme