بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں اب ان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم ابھی فلم کا اسکرپٹ لکھا جانا بھی باقی ہے
پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ ناظرین کو یاد ہوگا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا، ابھی کہانی باقی ہے تاہم اسکرپٹ ابھی تک نہیں لکھا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014ع میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی.