Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ﺍﯾﻦ ﺍﮮ75 ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻤﭙﺮﻧﮓ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﻮﺍﺋﺮﯼ ﺭﭘﻮﺭﭦ الیکشن کمیشن کو مل گئی

By Akhtar Rasool
فروری 22, 2021 2 Min Read
0

ﮈﺳﮑﮧ ﮐﮯ ﺣﻠﻘﮧ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﮯ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺭﻭﮐﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﺏ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﭘﺮ ﺁﺭ ﺍﻭ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ 3 ﺭﮐﻨﯽ ﺍﻧﮑﻮﺍﺋﺮﯼ ﭨﯿﻢ ﻧﮯ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﺮﺗﺐ ﮐﺮﻟﯽ ﮨﮯ، جو الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے

ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ ﺿﻤﻨﯽ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺍﻧﮑﻮﺍﺋﺮﯼ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﮐﻮ ﺑﮭﺠﻮﺍﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺏ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﮩﻠﻮﺅﮞ ﮐﺎ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﮯ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ

ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮈﯼ ﺍٓﺭ ﺍﻭﺍﻭﺭ ﺭﯾﭩﺮﻧﻨﮓ ﺍﻓﺴﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﺠﻮﺍﺋﯽ ﮔﺌﯽ ہے۔ پرزائڈنگ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻤﭙﺮﻧﮓ ﮐﮯ ﺧﺪﺷﺎﺕ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﭘﺮ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﻞ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

ﺫﺭﺍﺋﻊ کا کہنا ہے کہ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﮐﮯ ﺿﻤﻨﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺁﺋﻨﺪﮦ دو ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ۔ جب کہ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﻣﯿﮟ ﻣﺒﯿﻨﮧ ﻣﺸﮑﻮﮎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﭘﺮ ﮈﯼ ﭘﯽ ﺍﻭ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ظاہر کیا جا رہا ﮨﮯ

انکوائری کے لئے قائم کی گئی ﭨﯿﻢ ﻣﯿﮟ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺍﺳﺮﺍﺭ، ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭩﺮ ﻋﺒﺎﺱ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭﺟﻮﺍﺋﻨﭧ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﺳﻌﯿﺪ ﮔﻞ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ۔ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ ﮐﮯ 23 ﭘﻮﻟﻨﮓ ﺍﺳﭩﯿﺸﻨﺰ ﭘﺮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭘﻮﻟﻨﮓ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ، ﺍﻟﺒﺘﮧ ﻓﺮﺍﻧﺰﮎ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺁﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ

ﺫﺭﺍﺋﻊ کا مزید کہنا ہے کہ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺳﻤﯿﺖ ﺁﺭ ﺍﻭ ﺁﻓﺲ ﻻﻧﮯ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ پوری نہ کرنے کی ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﮨﯿﮟ

ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ 19 ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﻮ ﮈﺳﮑﮧ ﮐﮯ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﻣﯿﮟ ﺿﻤﻨﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﻮﻟﻨﮓ ﮨﻮﺋﯽ، ﻟﯿﮑﻦ کئی پرزائڈنگ افسران کے غائب ہو جانے کی وجہ سے ﭘﻮﻟﻨﮓ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﻣﺸﮑﻮﮎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﮐﮯ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺭﻭﮎ ﺩﺋﮯ ﮔﺌﮯ تھے اور ﭼﯿﻒ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 75 ﮐﮯ ﺿﻤﻨﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﯽ ﻋﻤﻠﮧ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﺳﮯ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺍﻭﺭ 20 ﭘﻮﻟﻨﮓ ﺍﺳﭩﯿﺸﻨﻮﮞ ﮐﮯﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزيراعظم ﺍٓﺋﻨﺪﮦ ﻣﺎﮦ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﺮنے وﺍﻟﮯ ﻻﭘﺘﮧ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﺍہل خانہ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺮیں گے

Next

ملک میں کورونا وبا میں کمی، تین ماہ بعد ایک روز میں کم ترین اموات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme