گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رویے کو غیر جمہوری قرار دے دیا ہے
وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آنا ہی نہیں چاہتا تھا، لیکن سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا
پاکستان پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا
انہوں نے کہا کہ 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں تھیں لیکن پیپلز پارٹی نے مخالفت کی
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جہموریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں، پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کرے گی
تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم اتحاد ابھی قائم ہے.