حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمۂ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ بھی ارسال کر دیا ہے
محکمۂ اوقاف کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام آئمہ مساجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمۂ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کر رہا ہے.