پولیس نے اچانک کراچی کے کئی تجارتی مراکز بند کرا دیٸے

نیوز ڈیسک

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کورونا ایس او پیز کے نام پر تجارتی مراکز کو بند کرانا شروع کر دیا ہے، جب کہ تاجروں کی مزاحمت پر کئی بازاروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں

کراچی تاجر اتحاد کے نائب صدر رانا اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال مارکیٹیں بند کرنے کا کوئی تحریری حکمنامہ جاری نہیں ہوا، لیکن پولیس غیر اعلانیہ طور پر مارکیٹیں بند کرا رہی ہے، مارکیٹیں بند کرانے میں متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں

رانا اکرم نے بتایا کہ پولیس نے پرانا حاجی کیمپ، گل پلازہ، بندر روڈ، صدر موبائل مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، ایمپریس مارکیٹ صدر اور برنس روڈ پر واقع مارکیٹیں بند کرا دی ہیں

ادہر تجارتی مراکز کی اچانک بندش سے تاجروں میں اشتعال پیدا ہو گیا، حکومت کی طرف سے واضح ہدایات نہ ہونے کے باعث دکانداروں میں غیر یقینی کی کیفیت ہے کہ وہ کاروبار بند کریں یا کھولیں، دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ابہام دور کیا جائے

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں ہفتے میں دو دن مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں، ہفتے میں کون سے دو دن کاروبار بند ہوگا، اس کا تعین مقامی انتظامیہ کرے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close