سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

نیوز ڈیسک

سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے

سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بورڈز کو 3 ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں

چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کے مطابق فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہے

انہوں نے کہا ہے کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے

اس ضمن میں حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے، مگر جواب تک نہیں ملتا

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امتحانی ڈیوٹیوں اور اسسمنٹ کی ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close