Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فراڈیئے عاشق نے بیس مالدار عورتوں سے کروڑوں روپے ٹھگ لیے

By Akhtar Rasool
اپریل 29, 2021 3 Min Read
0

چند دن پہلے سنگت میگ کی اسی ویب سائٹ پر ہم نے جاپان میں محبت کا جھانسا دے کر درجنوں عورتوں سے ایک لاکھ ین اینٹھنے والے جعلساز ہرجائی عاشق کے بارے میں بتایا تھا، جس نے پینتیس ادھیڑ عمر خواتین کو ٹھگا تھا

لیکن آج جس فراڈیئے عاشق کا ذکر ہو رہا ہے، اس کے سامنے جاپانی عاشق کوئی دودھ پیتا بچہ محسوس ہوتا ہے

واقعے کے مطابق چند ہفتے قبل چینی پولیس نے صوبہ ہینان کے شہر ژنگژاؤ سے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے، جو پچھلے دو سال میں کم از کم بیس مالدار عورتوں کو اپنی جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے لاکھوں ڈالر جتنی رقم بٹور چکا ہے

چائینیز میڈیا مطابق اس کا نام ژانگ نان بتایا جا رہا ہے، جو 2019ع سے مختلف امیر عورتوں کے ساتھ دوستی کر کے لاکھوں ڈالر لوٹ چکا ہے

ایسی ہی ایک خاتون سے تو وہ 90 لاکھ یوآن (13 لاکھ امریکی ڈالر) جتنی رقم تحفے تحائف اور نقد صورت میں بٹور چکا ہے

چینی پولیس کے مطابق، اس شخص کا طریقہء واردات خاصا لگا بندھا ہوا کرتا تھا۔ سب سے پہلے یہ کسی ایسی مالدار عورت کو تلاش کرتا جو اکیلی رہتی ہو یا پھر کسی جذباتی صدمے سے گزر رہی ہو

اس کے بعد وہ کسی نہ کسی طرح اس عورت سے دوستی کرکے اسے باور کراتا ہے کہ وہ خود بھی بہت مالدار ہے اور اس عورت سے ’’سچی محبت‘‘ کرتا ہے

کبھی وہ خود کو مالدار تاجر کا بیٹا یا پوتا ظاہر کرتا تو کسی عورت کو یہ بتاتا کہ وہ خود کوئی بہت ہی اثر و رسوخ والا سرکاری افسر ہے یا سرکاری افسر کا بیٹا ہے

بعض مالدار خواتین کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے کے لیے پہلے وہ اُن پر قیمتی تحفے تحائف کی برسات تک کر کے انہیں یقین دلاتا کہ وہ سچا ہے اور ان سے سچی محبت کرتا ہے

اعتماد قائم ہوجانے کے بعد وہ مختلف بہانوں سے ان خواتین سے بھاری رقم بٹورتا رہتا

ایک خاتون کو اپنی سچائی کا یقین دلانے کےلیے اس نے اپنے والدین اور گھر والوں تک سے ملوایا جو شہر سے باہر کسی قصبے کے معمولی گھر میں رہتے تھے، جبکہ اس کے باپ کے پاس بھی نہایت معمولی قسم کی گاڑی تھی

اس عورت کا شک دور کرنے کے لیے ژانگ نان نے جواز پیش کیا کہ اس کے والد ایک بہت بڑے سرکاری ٹھیکیدار ہیں اور اگر وہ قیمتی گاڑیوں میں گھومنے لگے یا انہوں نے خوبصورت گھر بنا لیا تو وہ ارد گرد رہنے والوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں آ سکتے ہیں

پولیس تفتیش کے دوران ایک حیرت انگیز انکشاف یہ بھی ہوا کہ اس مکار شخص نے ایک ہی عمارت کی تین الگ الگ منزلوں پر رہنے والی خواتین کو ایک ساتھ اپنے عشق کے جال میں پھنسایا اور ان سے لاکھوں ڈالر بھی اینٹھے

ژانگ نان کا پول اس وقت کھلا جب گزشتہ ماہ اس کی ایک شکار نے پولیس کو اس کے خلاف درخواست دی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس شخص نے جھوٹ بول کر اس سے تقریباً ایک کروڑ 95 لاکھ یوآن (30 لاکھ ڈالر) اینٹھ لیے ہیں

تفتیش آگے بڑھنے پر اس ایک شخص کے ہاتھوں خطیر رقم سے محروم ہونے والی مزید 19 عورتوں کا علم ہوچکا ہے جبکہ ژانگ نان اس وقت پولیس کی حراست میں ہے

دورانِ تفتیش اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جو رقم بھی ٹھگتا تھا، اسے وہ عیاشی اور جوئے میں اُڑا دیا کرتا تھا، لہٰذا اس کے پاس ’’لوٹ کا مال‘‘ بالکل بھی موجود نہیں

ژانگ نان کی اس بات کی تصدیق اس کے بینک اکاؤنٹ سے بھی ہوئی، جس میں معمولی رقم ہی موجود تھی

اس کیس کے بعد چینی محکمۂ پولیس نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ چاہے جذباتی طور پر کتنی ہی کمزور اور تنہائی کا شکار کیوں نہ ہوں، لیکن ہمدردی کرنے والے انجان لوگوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ اس طرح کے لوگ بعد میں دھوکے باز اور فراڈیئے نکل سکتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عید الفطر کی تعطیلات اور 40 سال والوں کی ویکسینیشن کا اعلان

Next

ملتان: 12 افراد کی بینائی کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے جرمانہ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme