تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی, قرارداد سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے جمع کرائی.
اس موقع پر پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جمال صدیقی، ارسلان تاج، ملک شہزاد اعوان اور دیگر بھی ہمراہ موجود تھے
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بحریہ کی آڑ میں سندھ کی زمینیں بیچ رہی ہے، سندھ کی ماؤں بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی میں مزید جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے جزائر پر پی پی نے سندھ ہمارے لیے وطن ہے کے نعرے لگائے، آج اسی وطن کو بیچنے میں پی پی آگے ہے
قراردا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملیر میں قدیمی گوٹھوں کو بحریہ کے ذریعے مسمار کرنے کی سازش بند کی جائے اور گوٹھ والوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے.