تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھو لنے کی تجویز

نیوز ڈیسک

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر NCOC میں ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اہم اجلاس  منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے شرکاء نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں. تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کو مرحلہ وار کھولے جائیں ، پہلے بڑی کلاسوں اور اس کے بعد چھوٹی کلاسوں کو کھولا جائے.

اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیاں منعقد کرنے سے گریز کیا جائے

اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں اورمدارس سمیت تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا کی ملکی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، شرکاء نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد بچوں کو کس قسم کے خطرات درپیش ہو سکتے ہیں

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کا استعمال اورسماجی فاصلے پرعملدرآمد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ سات ستمبر کو ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close