قومی احتساب بیورو کی جانب سے بنائے گئے ریفرنس میں سندھ کے وزیر اعلی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری متوقع ہے سید مراد علی شاہ نیب میں پیشی کے موقع پر استعفیٰ دینے سے انکار کر چکے ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے لیے متبادل ناموں پر غور شروع ہوچکا ہے
مقتدر حلقے مختلف شخصیات کا وزن کر رہی ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت میں صلاح مشورے جاری ہیں متبادل امیدواروں میں جن اہم شخصیات کے نام زیر غور ہیں ان میں سے تین مختلف حوالوں سے بلدیات کا قلمدان سے جڑی ہوئی ہیں نیب نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے
خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک ریفرنس دائر کر رکھا ہے
جس میں وزیر اعلی کو تحریری سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کی جا چکی ہے نیب میں اس ریفرنس کی اگلی چند پیشیاں ملزمان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں.