نیب نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی ڈومیسائل تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

نیوز ڈیسک

کراچی:  نیب نے کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا، نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

نیب نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے سندھ حکومت کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے مذکورہ کارروائی وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خط کے بعد کی تھی

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے 12 فروری کو چیئرمین نیب کو خط لکھ کر مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا کہا تھا۔ اس سے متعلق ان کا موقف تھا کہ شہری کوٹہ نظر انداز کرکے دیہی علاقے والوں کو شہری علاقوں میں ملازمتیں دی جارہی ہیں

سندھ حکومت نے پانچ مئی کو تمام محکموں کے سربراہان کی معلومات براہ راست نیب کو دینے کی ہدایت کی تھی، عوامی سطح پر تنقید کے بعد سندھ حکومت نے تین دن بعد اپنا حکم نامہ واپس لے لیا تھا۔ اس کے بعد منگل کو نیب کراچی نے بھی باضابطہ نوٹس جاری کر کے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا ہے

واضح رہے کہ نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں، جس کے بعد سندھ کابینہ نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تفصیلات طلب کرنا نیب کا دائرہ کار نہیں ہے، کابینہ نے یہ خط واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے اس مدعے کو لے کر سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے "متعصابہ” اقدامات کے خلاف چلائی جائے گی، اس سلسلے میں 27 مئی کو سوک سینٹر سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی اور ریلی کے بعد احتجاج کے دیگر طریقوں کا اعلان کیا جائے گا

متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سرگرمیوں کی بندش اور غیر مقامیوں کی تعیناتی متعصبانہ عمل ہے، بلدیاتی امور پر بھی سندھ حکومت نے قبضہ کر رکھا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close