کراچی کے لئے پانی فراہمی شدید خطرے میں ۔بحران جون جولائی میں سنگین ہونے کا خدشہ

کراچی: کراچی کے لئے پانی کا بحران جون جولائی میں سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

ماہرین آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے اور کوٹری ڈاؤن اسٹریم پر اتنا پانی نہیں ہے جتنا کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر میں جانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، مئی کے مہینے میں تو یہ بہاؤ جاری رہے گا لیکن جس انداز سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور پیچھے سے پانی کم آرہا ہے اگر یہ سلسلہ چند دن اور جاری رہا تو کراچی کو کینجھر جھیل کے ذریعے پانی کی فراہمی بُری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے

کینجھر جیل میں جو نہر پانی لے کر جاتی ہے وہ دریائے سندھ سے ایک خاص اونچائی پر واقع ہے اور اس نہر میں پانی اسی وقت گرتا ہے جب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو. اگر اس کی بلندی تک پانی کا بہاؤ نہ رہے تو پھر نہر میں پانی نہیں گرتا اور والوں سے پانی کو بھیجنا مشکل ہو جاتا ہے

محکمہ آبپاشی سندھ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسی ہی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہی دے دی گئی ہے. آنے والے دنوں میں اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی سندھ کو عرصے سے زیادہ پانی نہ ملا یا اپنے حصے کے پانی کی کٹوتی ہوتی رہی یا دیگر صوبوں کے پانی کی کٹوتی سندھ کے برابر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

صوبہ سندھ کے محکمہ آبپاشی نے اس حوالے سے جو اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں ان کے مطابق سندھ کو پانی کم دیا جا رہا ہے لیکن ارسا کی جانب سے ان کے اعداد و شمار کو تسلیم نہیں کیا گیا. سندھ اپنے اعدادوشمار گڈو پر آنے والے پانی کو دیکھ کر تیار کرتا ہے. جن کے مطابق سندھ کو جو پانی ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا.
اگر یہی  صورتحال برقرار رہی اور اس میں بہتری نہ آئی تو سندھ کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کراچی پر بھی اس کا اثر پڑے گا. کینجھر جھیل میں پانی کی سطح  مزید گرے گی تو کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہر میں پانی نہیں آسکے گا. اس طرح جون اور جولائی کے مہینوں میں سخت گرمی کے موسم میں کراچی کو پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کینجھر سے کراچی کے لیے آنے والے پانی کا بڑا حصہ حال ہی میں غیرقانونی طور پر قائم ہونے والے بحریہ ٹاؤن کو مل رہا ہے. واقفان حال کہتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ متنازعہ بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ کے آغاز کے دن سے ہی کراچی شہر پانی کی شدید قلت کی زد میں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close