وفاقی وزارتِ تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی میں بھی اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے
وفاقی وزارتِ تعلیم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکول چھ جون تک بند رہیں گے
فیصل آباد، گجرات، ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ کے 12، سوات، صوابی سمیت خیبر پختون خوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے
اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا ہے، 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے
واضح رہے کہ کراچی بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم اساتذہ آن لائن کلاسز یا طلبہ کو مختلف اوقات میں بلانے کے لیے مسلسل اسکولوں میں حاضر ہو رہے ہیں
دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور مومن آباد میں آج سے 4 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جب کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پورے کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان بڑھ گیا ہے
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس ضمن میں سینئر افسران سے سفارشات طلب کر لی ہیں
جیو نیوز کے مطابق دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے لئے پولیس افسران سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر کراچی میں ہوسکتا ہے
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے اور اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے.