بھارت میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگنے کا امکان ہے
پابندی سے بچنے کے لئے تمام سوشل میڈیا سائٹس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے جبکہ نئے قواعد کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے تین ماہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کو اپنی نئی گائڈلائنز سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قواعد کی تعمیل کریں
گوگل اور فیس بک نے کہا ہے کہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ واٹس ایپ نے ان قواعد کے خلاف نئی دلی کی عدالت میں حکومت کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے
بھارتی حکومت کے نئی قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اضافی مناسب احتیاط کی پیروی اور چیف کمپائنس افسر، نوڈل رابطہ افسر اور رہائشی شکایت افسر کی تقرری کرنی ہوگی اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا.