کوپا امریکہ اب کولمبیا کے بعد ارجنٹینا بھی میں بھی نہیں کھیلا جائے گا, جنوبی امریکہ فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا.

نیوز ڈیسک

ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن (ایس اے ایف سی) نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کوپا امریکہ کی میزبانی نہیں کرے گا، اس طرح بے یقینی کا شکار ٹورنامنٹ اپنے انعقاد سے صرف 13 دن پہلے مزید شکوک کی نذر ہو گیا ہے

واضح رہے کہ دس جنوبی امریکی ممالک کے مابین ٹورنامنٹ مشترکہ طور پر ارجنٹائن اور کولمبیا میں 13 جون اور 10 جولائی کے درمیان ہونا تھا، لیکن کولمبیا کو 20 مئی کو شریک میزبان کی حیثیت سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب ارجنٹائن بھی کووڈ کی صورت حال کے باعث میزبانی سے محروم ہو گیا ہے

اس وقت ارجنٹائن کوویڈ 19 میں اضافے کا شکار ہے۔ لہٰذا اب براعظم کے ٹورنامنٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کرنے والے دوسرے ممالک کی پیش کشوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ اس کا اعلان جلد کیا جائے گا

اس حوالے سے آج کا دن کوپا امریکہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے، متبادل میزبان ملک کے لیے چلی، پیراگوئے اور امریکہ کے نام زیرِ غور ہیں

اگر آج ان ملکوں میں سے کسی ملک کو کوپا امریکہ کے میزبان ملک کے لیے منتخب نہیں کیا جاسکا تو اس سال کے کوپا امریکہ کو متوقع طور پر منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے

کوپا امریکہ 13 جون سے 10 جولائی کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ جنوبی امریکہ کی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ورلڈ کپ کوالیفائر کے دو راؤنڈ اس ہفتے سے شروع ہورہے ہیں

دیگر براعظموں کے ٹورنامنٹ کی طرح ، کوپا امریکہ کا آغاز 2020 میں ہونا تھا ، لیکن کوڈ 19 وبائی امراض نے اس کو ملتوی کرنے پر مجبور کردیا۔ لیکن اس خطے میں مشکلات بڑھ گئیں کیوں کہ اس خطے میں وائرس کا سخت حملہ جاری رہا۔

ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کا سامنا ہے ، گذشتہ ہفتے کے آخر میں کورونا کے برھتے کیسز کے باعث سختی سے لاک ڈاون اقدامات نافذ کیے گئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close