کثیر الجماعتی قومپرست اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے کل 6 جون کو 12 بجے دوپہر سے سپر ہائی وے (ایم9) پر بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا
سندھ بھر میں دھرنے کی تیاریاں عروج پر پر پہنچ گئی ہیں، سندھ ایکشن کمیٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ اس تاریخی دھرنے میں سندھ بھر سے قافلے شرکت کریں گے
اس حوالے سے سندھ ایکشن کمیٹی کی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں دھرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی
سندھ ایکشن کمیٹی کے نمائندے اور سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے سرکردہ رہنما گل حسن کلمتی نے اپنے پیغام میں احتجاجی دھرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل کا دھرنا سندھ کے سیاسی شعور اور مزاحمتی طاقت کا عکاس ہوگا
گل حسن کلمتی کا کہنا تھا کہ ملیر کی زمینوں پر قابض ہونے والے غیرقانونی پروجیکٹ بحریہ عرف بھیڑیا ٹاؤن کے خلاف ہماری جدوجہد روز اول سے پرامن رہی ہے، یہ دھرنا بھی مکمل طور پر پرامن ہوگا
انہوں نے کہا کہ ثابت کریں گے ہم سندھ کی زمینوں اور سندھ کے حقوق کا سودا نہیں ہونے دیں گے. انہوں نے تمام باشعور اور دھرتی سے محبت رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ کل 12 بجے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مین گیٹ کے سامنے سندھ ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شرکت کر کے سندھ دوستی کا ثبوت دیں
سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے رہنماؤں نے احتجاج کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ـ اس لیئے شرکاء سے اپیل ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پرامن رہنا ہے، کیونکہ بحریہ ٹاؤن دو روز قبل کلفٹن میں اپنے ہیڈ آفس کے سامنے باہر سڑک پر پھٹاکہ پھوڑ کر اسے گرنیڈ حملے کی شکل دینے اور اسے سندھ کے قومپرستوں سے منسوب کرنے کی بھونڈی حرکت کر چکا ہے
سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس پچھلے آٹھ سال سے پرامن جہدوجہد کرتا آ رہا ہے، ہم کل بھی پرامن دھرنا دیں گے اور مستقبل میں بھی پرامن جہدوجہد کے ذریعے یہاں کے مظلوم عوام کی زمین زبان اور ان کی بنیادی اور ریاستی حقوق کے لیئے جہدوجہد کرتے رہیں گے.