چوری ہو جانے والے موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں؟

ویب ڈیسک

سلیکان ویلی : گوگل اور اسمارٹ فون کے باعث آپ کی تصاویر اور پاس ورڈز سے لے کر آپ کے دوستوں اور دیگر معلومات ایک اکاؤنٹ میں سما گئی ہے

اگرچہ یہ ایک بڑی سہولت ہے لیکن اگر ایسے میں آپ کا موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ چوری ہوجائے یا چھن جائے، یا آپ کی ڈیوائس ان لاک ہوجائے تو پھر چور آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں موجود تمام معلومات تک بہ آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو ایک پریشان صورتحال ہے

لیکن اب اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، کیوں کہ گوگل نے چوری ہوجانے یا چھن جانے والی ڈیوائس سے گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کر رکھا ہے، جو سنگت میگ کے قارئین کے لیے یہاں پیش کیا جا رہا ہے

خدانخواستہ اگر کبھی آپ کو ایسی صورتحال پیش آجائے تو آپ کو یہ اقدامات اٹھانے چاہییں

1۔ اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر کسی بھی براؤزر سے www.google.com ٹائپ کریں

2۔ پروفائل آئیکن پر کلک کرکے ’Manage your Google Account‘ کا آپشن منتخب کریں

3۔ سیکیورٹی ٹیب پرجائیں اور نیچے موجود ’Your Devices‘ سیکشن پر جا کر ’Manage your Google Account‘ آپشن پر کلک کریں

4۔ یہاں آپ کو ان تمام ڈیوائسز کی فہرست مل جائے جس پرچآپ لاگ ان ہیں۔ جس ڈیوائس سے آپ سائن آؤٹ ہونا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں اور سیدھے ہاتھ پر، اوپر موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائلاگ باکس کھل جائے گا جس میں سائن آؤٹ، فائنڈ فون اور ’ڈونٹ ریکگنائز دس ڈیوائس‘ کا آپشن ظاہر ہورہا ہوگا۔ آپ سائن آؤٹ پر کلک کریں

5۔ اس کے بعد ایک نیا ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں تصدیق مانگی جائے گی کہ کیا آپ واقعی سائن آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، سائن آؤٹ کو دبا دیں

6۔ اب جیسے ہی آپ کی چوری یا چھینی گئی ڈیوائس انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی، آپ کا گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوجائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close