Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آصف زرداری کو جہانگیر ترین گروپ کا گرین سگنل، دیگر بھی پ پ میں آنے کو تیار

By Akhtar Rasool
جون 26, 2021 2 Min Read
0

لاہور : طویل عرصے بعد لاہور آنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور مشن مکمل ہوگیا اور آج شام دورہ مکمل کرکے واپس کراچی روانہ ہوگئے

سابق صدر نے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں نون لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اینٹی نون لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ آصف زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے اہم مقاصد حاصل کرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں

باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے جس کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے الائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اور نون لیگ کے اکثر رہنماؤں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی یے

پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔ جب کہ سنٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، چوہدری منظور، اورنگزیب برکی اور قاسم ضیاء کو اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں

آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے اور کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ جبکہ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے لئے آصفہ بھٹو لاہور آئیں گی

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران آئندہ کا ابتدائی سیاسی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، لاہور میں ان کی مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو مخالف سیاسی پارٹیوں کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاہور بم دھماکا، تحقیقات کراچی تک، مبینہ ماسٹر مائنڈ کا گھر محمود آباد میں

Next

انڈیجنئس رائٹس الائنس اور سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme