Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ پر اب  وڈیو اور تصاویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود غائب ہوجائیں گی

By Akhtar Rasool
جولائی 1, 2021 3 Min Read
0

سلیکان و یلی : واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک نہایت ہی مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اپنے پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے خواہش مند اینڈروئڈ صارفین کےلیے یہ فیچر جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ’ویو ونس‘ (ایک بار دیکھیے) کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بھیجی جانی والی تصاویر اور وڈیو کو صرف ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے اور آپ کے دیکھنے کے فوراً بعد ہی مذکورہ تصویر یا وڈیو خودکار طریقے سے غائب ہوجائے گی

واٹس ایپ نے آج سے اس فیچر کو اینڈروئڈ فونز میں فعال کرنا شروع کردیا ہے

آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر فعال ہوچکا ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔

واضح رہے کہ ’’ڈِس اپیئرنگ میسجز‘‘ (disappearing messages) کا فیچر بھی اس سے ملتا جلتا ہے جو چند ماہ پہلے واٹس ایپ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے کسی انفرادی صارف کو یا واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات ایک ہفتے بعد خود بخود غائب ہوجاتے ہیں۔ ’’ویو ونس‘‘ کو اسی فیچر کی مزید بہتر صورت بھی قرار دیا جاسکتا ہے

سب سے پہلے یہ دیکھیے کہ کیا تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے وقت ’view once‘ کا بٹن ظاہر ہورہا ہے؟ جب آپ view once استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے ہیں تو انہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جاسکے گا

وصول کنندہ جیسے ہی ان تصاویر و ویڈیوز کو کھولے گا تو آپ کو اس کا نوٹی فیکیشن مل جائے گا

ایک بار کھلنے کے بعد یہ میڈیا خود کار طریقے غائب ہوجائے گا۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ابھی تک یہ فیچر فعال نہیں ہوا ہے تو پھر نئی اپ ڈیٹ میں یہ فعال ہوجائے گا۔

ویو ونس کے ذریعے تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنے سے پہلے درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے

اگر آپ نے read receipts کو غیر فعال کردیا تب بھی وصول کنندہ تو view once کے ذریعے بھیجے گئے میڈیا کے دیکھے جانے سے آگاہ ہوجائے، لیکن آپ نہیں جان سکتے کہ وصول کنندہ نے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں یا نہیں، تاہم گروپس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے دیگر ارکان نے ایکسپائر ہونے والے والی تصاویر دیکھیں یا نہیں۔
وصول کنندہ بھیجی گئی تصاویراور ویڈیوز کو اسکرین شاٹ اور ویڈیو کیپچر(ویڈیو ریکارڈ کرنے والی ایپلی کیشنز) کے ذریعے محفوظ کر سکتا ہے، اور واٹس ایپ اس بارے میں آپ کو آگاہ نہیں کرے گا کیوں کہ اس فیچر میں اسکرین شاٹس کی شناخت کرنے کی اہلیت نہیں ہے

ویو ونس کے ذریعے آپ گروپس میں تصاویر اور وڈیوز شیئر کرسکتے ہیں، اور Message Info میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے کس رکن نے انہیں کھولا ہے۔ جب کہ گروپ میں بلاک کیے گئے افراد اگرچہ آپ کو میسج یا کال نہیں کر سکتے تاہم وہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں

اگر آپ view once استعمال کرتے ہوئے کسی ایسے فرد کو تصاویر بھیجتے ہیں جس کے پاس یہ فیچر فعال نہیں، تب بھی آپ کی تصاویر ایک بار کھلنے کے بعد غائب ہوجائیں گی.

Tags:

Imagesocial mediaVideoWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

معروف سینئر اداکار انوراقبال بلوچ انتقال کرگئے

Next

سوشل میڈیا انسانیت کے لیے خطرہ ہے، عالمی ماہرین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme