ایچ ای سی ملک بھر میں ایسوسی ایٹ اور چار سالہ ڈگری موخر کرنے پر راضی

نیوز ڈیسک

کراچی : ایچ ای سی ملک بھر میں ایسوسی ایٹ اور چار سالہ ڈگری موخر کرنے پر راضی ہو گیا یے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بی ایس گریجویشن پروگرام موخر کرنے پر راضی ہوگیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رضا مندی جمعہ کی صبح ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے منعقدہ اجلاس میں ظاہر کی گئی

اس اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی جبکہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کر رہے تھے جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تصدیق کی کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے دلائل پر ایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی ایک سمری تیار کرکے سرکولیشن کے ذریعے کمیشن ممبران کو بھیجے گی اور اراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close