سندھ حکومت کا کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لانے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی : اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ  نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمسنٹریٹر کراچی لگایا جائے گا، اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے

ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور انہیں کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بدلنے کا فیصلہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے

اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے دو دیگر رہنماؤں کے نام بھی زیر غور ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے

ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس کی منظوری دی ہے

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close