سندھ، ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہو سکے گی: پولیس رولز میں ترمیم کا امکان

نیوز ڈیسک

کراچی :  سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترمیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔ سندھ کابینہ اجلاس میں ترمیم کی منظوری کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس رولز 26 میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے کل سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سنگین جرائم کے علاوہ دیگر عمومی مقدمات میں پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے گی

مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گا۔ گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں ترامیم کی جائیں گی۔ بیس سے زائد مختلف دفعات پر نامزد فرد کی فوری گرفتاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پولیس رولز 1934ع میں ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا

پولیس رول 26 میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں بھی ترامیم کی سفارش کی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close