عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اگلی وبائی بیماری کے لئے مستعدی سے تیار رہنا چاہیے، تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ شعبہء صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہء صحت نے تنبیہہ کی ہے کہ کورونا وائرس آخری وبائی بیماری نہیں، وبائی بیماریوں کی ایک تاریخ ہے ، جب نئی وبائی بیماری آئے تو دنیا کو مستعدی سے تیار رہنا چاہیے
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کورونا ویکسین کے بین الاقوامی منظوری کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، چینی فرم کے 90 فیصد ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے کورونا تجرباتی ویکسین لی ہے