Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

By Akhtar Rasool
جولائی 22, 2021 2 Min Read
0

کیلیفورنیا : دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے کامیابی سے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔ ’اسپیڈر‘ نامی یہ موٹرسائیکل ڈیڑھ سال کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے

اس اڑنے والی موٹر سائیکل کو کیلیفورنیا کی ’جیٹ پیک ایوی ایشن‘ کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔ جیٹ پیک کے مشہور موجد ڈیوڈ میمین نے اسے بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے۔ اسے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ موٹربائیک جیسی ایک سواری بنائی جائے جو ’ورٹیکل ٹیک آف اینڈؑ لینڈنگ‘ (وی ٹول) انداز میں بلند ہوتی ہے

اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوا میں بلند ہوتے ہیں اس کا برقی نظام اسے دورانِ پرواز ہموار رکھتا ہے۔ اس کی رفتار اور اڑان قابلِ رشک بھی جس کے لیے ایک الگورتھم اور سافٹ ویئر بنایا گیا ہے۔ پہلے پہل اس کے تھرسٹ بنانے میں مشکلات پیش آئی تھی لیکن اس میں مکمل طور پرایلومینیئم کا چیسِس لگایا گیا ہے

اس کے تھرسٹر نوزل 360 درجہ زاویہ پر کام کرتے ہیں اور فوری طور پر بائیک کو سہارا دیتے ہیں۔ کمپنی کےمطابق اس موٹرسائیکل پر سفر عام سواری جیسا ہی ہے لیکن زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں پرواز کا لطف لیا جاسکتا ہے۔ اس کا تفریحی ورژن 150 میل فی گھنٹے کی رفتار سے اڑسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرسکتا ہے

دوسرا ورژن قدرے مختلف ہے جو عسکری یا فوجی قسم ہے۔ اس میں پھرتی اور تیزی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسے طبی امداد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ہتھیار اور طبی امداد بھی لے جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ میدانِ جنگ میں ایک زخمی فوجی کو اٹھا کر اسے مرکز تک پہنچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے.

Tags:

CaliforniaFlying BikeFlying Car
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لندن میں عابد شیر اور پاکستانی فیملی کے درمیان جھگڑا، گالیوں کا تبادلہ

Next

ممبئی میں بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہلاکتیں 42 ہوگئیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme