لاڑکانہ : سندھ کے شہر لاڑکانہ کے اس گھرانے کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اس خاندان کے بارے میں دلچسپ حقائق سامنے آئیں ہیں، اس کے سربراہ کی سالگرہ کی تاریخ یکم اگست ہے اور ان کی شادی بھی یکم اگست کو ہی ہوئی
صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی کی پیدائش بھی یکم اگست کو ہوئی
بات یہیں تک محدود نہیں، آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے سات بچے ہیں اور ان کے ساتوں بچوں کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے
اپنی تاریخ پیدائش کے حوالے سے یکم اگست سے ناقابل یقین حد تک وابستگی کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے لاڑکانہ کے رہائشی اس خاندان کو ایک منفرد گھرانہ قرار دے دیا ہے.