بھارت کی دو ریاستوں کے سیکیورٹی اہلکار آپس میں لڑ پڑے، 6 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک

آسام : بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اسی سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ریاست میزورام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی

دوسری جانب آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close